اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر کی اپیلیں 25 مئی کو سماعت کیلئےمقرر کرلیں ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس، ایون فیلڈ ریفرنس اور فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی اپیلیں 25 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کر لیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کےرجسٹرارآفس نےکازلسٹ جاری کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر اپیلوں پرسماعت کریں گے۔نواز شریف کے اشتہاری ہونے کی وجہ سے ان کا پلیڈر کون ہو گا ، آئندہ سماعت پر طے ہو گا۔
ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر نےاپیل دائر کر رکھی ہے۔العزیزیہ ریفرنس میں بھی نواز شریف نے سزا کےخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا بڑھانے جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔
العزیزیہ ریفرنس:
العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس سعودی عرب میں 2001 میں جلاوطنی کے دوران نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے قائم کی جس کے بعد 2005 میں ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ کمپنی قائم کی گئی۔نیب نے اپنے ریفرنس میں الزام عائد کیا تھا کہ اسٹیل ملز کے قیام اور ہل میٹل کمپنی کے اصل مالک نواز شریف تھے جب کہ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ نواز شریف نے ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ کمپنی سے بطور گفٹ 97 فیصد فوائد حاصل کیے۔
فلیگ شپ ریفرنس:
فلیگ شپ ریفرنسز نواز شریف کی آف شور کمپنیوں سے متعلق ہے اور انہی کمپنیوں میں ایک کمپنی 'کیپٹل ایف زیڈ ای' تھی جس میں نواز شریف کمپنی کے چیئرمین تھے۔اسی کمپنی کی چیئرمین شپ کو بنیاد بناتے ہوئے سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا۔اس ریفرنس میں بھی نیب کی جانب سے الزام تھا کہ فلیگ شپ کمپنیوں کے اصل فوائد نواز شریف لے رہے تھے اور وہی ان کمپنیوں کے مالک ہیں۔
ایون فیلڈ ریفرنس:
ایون فیلڈ ریفرنس لندن میں شریف خاندان کے فلیٹوں سے متعلق تھا جس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کو 10 سال، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 سال اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ایک سال قید و جرمانے کی سزا سنائی تھی جسے بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کیا۔
ضلع کرم میں امن مشن کے تحت بنکرز کی مسماری کا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع ہوگا
- 17 منٹ قبل
ٹرمپ کے صدر بنتے ہی میکسیکو بارڈرپر اضافی ہیلی کاپٹر اور جاسوسی فورس تعینات کرنےکا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
بالی وڈ اداکارسیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم قومی سطح کا کھلاڑی نکلا
- 14 گھنٹے قبل
محمد بن سلمان اور ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،مریکی صدر کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد
- 28 منٹ قبل
توشہ خانہ ٹو کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے کو نوٹس
- ایک گھنٹہ قبل
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کا نیا پرومو ریلیز کر دیا
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان کے قونصل جنرل کی پاکستان بزنس کونسل دبئی کے اراکین سے ملاقات
- 13 گھنٹے قبل
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قطر کے دارالحکومت میں حماس کی قیادت سے ملاقات
- 13 گھنٹے قبل
لاس اینجلس کے شمال میں کاسٹائک لیک کے قریب جنگلات میں نئی آگ لگ گئی
- 2 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی نے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
- 13 گھنٹے قبل
الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ووٹرز سے متعلق تازہ ترین اعدادو شمار جاری کر دیئے
- 13 منٹ قبل
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار
- 2 گھنٹے قبل