Advertisement
تفریح

منگنی کی خبر پر جنت مرزا کا ردِ عمل سامنے آگیا

لاہور : معروف ٹک ٹاک اسٹار اور ماڈل واداکارہ جنت مرزا نے ساتھی ٹک ٹاکر عمر بٹ سے اپنی منگنی کی خبروں کی تردید کردی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 22nd 2021, 11:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں  پاکستان کے شہرفیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکرجنت مرزا اورعمربٹ کا رشتہ طے ہونے کی خبریں   سوشل میڈیا پر گردش کرتی نظر آئیں  جس  کے بعد انہیں  مداحوں کی جانب سے مبارکباد  کے پیغامات   کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا تاہم  اس حوالے سے اب جنت مرزا نے منگنی کی اس خبر کی تردید کردی ہے ۔

 جنت مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پراسٹوری شیئر کی ہے ،  انسٹاگرام اسٹوری میں جنت مرزا نے اپنے دوست عُمر بٹ کے ہمراہ عیدالفطر کی خوبصورت تصویر شیئر کی اور لکھا کہ "ہماری منگنی نہیں ہوئی، جب بھی ہوگی سب کو ضرور بتاؤں گی، فی الحال ایسا کچھ نہیں ہے"۔

خیال رہے کہ جنت مرزا اور عمر بٹ ایک دوسرے کی مختلف ویڈیوز میں دکھائی دیتے ہیں اور ان کی منگنی اور شادی کے حوالے سے خبریں اس سے قبل بھی میڈیا کی زینت بن چکی ہیں۔

دوسری جانب جنت مرزا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 15 ملین فالوورز ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ ٹک ٹاک پر 15 ملین فالورز رکھنے والی پاکستان کی پہلی ٹک ٹاکر بن گئی ہیں۔جنت مرزا جولائی 2020 میں میوزک ویڈیو میں بھی انٹری کرچکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ فلمساز سید نور کی فلم ” تیرے باجرے دی راکھی میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

Advertisement
 وزیراعظم نے بھمبر آزاد کشمیر میں  دانش سکول سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

 وزیراعظم نے بھمبر آزاد کشمیر میں  دانش سکول سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

  • 13 hours ago
بھارتی ٹیم کِٹ پر پاکستان لکھنے کی پابند ہو گی ، انٹر نیشنل کرکٹ بورڈ

بھارتی ٹیم کِٹ پر پاکستان لکھنے کی پابند ہو گی ، انٹر نیشنل کرکٹ بورڈ

  • 16 hours ago
بالی وڈ اداکارسیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم قومی سطح کا کھلاڑی نکلا

بالی وڈ اداکارسیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم قومی سطح کا کھلاڑی نکلا

  • 12 hours ago
 صدر مملکت آصف علی زرداری اگلے ماہ  چین کا دورہ کریں گے

 صدر مملکت آصف علی زرداری اگلے ماہ چین کا دورہ کریں گے

  • 16 hours ago
پی ٹی آئی نے  مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی نے  مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا

  • 10 hours ago
چیمپئنزٹرافی: بھارت کٹ پرپاکستان کا نام لکھنے پررضامند ہو گیا

چیمپئنزٹرافی: بھارت کٹ پرپاکستان کا نام لکھنے پررضامند ہو گیا

  • 12 hours ago
اسٹاک ایکسچینج میں  بدھ کے روز مندی کا رجحان

اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز مندی کا رجحان

  • 15 hours ago
القادر ٹرسٹ کیس پاکستان کا بدعنوانی کا سب سے بڑا مقدمہ ہے، وزیر اطلاعات

القادر ٹرسٹ کیس پاکستان کا بدعنوانی کا سب سے بڑا مقدمہ ہے، وزیر اطلاعات

  • 13 hours ago
حکومت کی جانب سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا

حکومت کی جانب سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا

  • 16 hours ago
 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قطر کے دارالحکومت میں حماس کی قیادت سے ملاقات

 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قطر کے دارالحکومت میں حماس کی قیادت سے ملاقات

  • 11 hours ago
حکومت نے 7 دن میں جواب نہ دیا گیا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، بیرسٹر علی ظفر

حکومت نے 7 دن میں جواب نہ دیا گیا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، بیرسٹر علی ظفر

  • 15 hours ago
پاکستان کے قونصل جنرل  کی پاکستان بزنس کونسل دبئی کے اراکین سے ملاقات

پاکستان کے قونصل جنرل کی پاکستان بزنس کونسل دبئی کے اراکین سے ملاقات

  • 11 hours ago
Advertisement