Advertisement
علاقائی

لاہورشہر میں 5 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے ہوا چلنے سے موسم سرد

لاہورمیں خشک سردی اور دھند کا راج برقرار

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jan 13th 2024, 2:48 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہورشہر میں 5 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے ہوا چلنے سے موسم سرد

لاہور میں خشک سردی اور دھند کا راج برقرارہےصبح سویرے شہر میں سرد ہوا چلنے سےسردی کی شدت مزید بڑھ گئی۔

لاہور میں سخت سردی سے ہر چیز منجمند ہوکر رہ گئی، 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےہوا چلنے سے موسم مزید سرد ہوگیا، درجہ حرارت اس وقت 6 ڈگری ریکارڈ کیا جارہا ہے، سردی بڑھنےکی وجہ سے ماہرین صحت  نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔

ماہرین نے شہریوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے اورگرم کپڑوں کے استعمال کی ہدایت دی۔جبکہ شہر کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 177 ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 15 جنوری کے بعد بارشوں کی پیشگوئی کررکھی ہے۔

Advertisement