حج 2024 میں منی میں رہائش کےلیے ٹاورز کا تجربہ کیا جائے گا، سعودی وزیر حج و عمرہ
حجاج کی خدمت کرنے والے بعض خاندانی اداروں نے کمپنیوں کی شکل اختیار کرلی ہے


جدہ: سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ حج 2024 کے انتظامات شروع کردیے گئے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں نے جدہ میں ہونے والی حج و عمرہ خدمات کانفرنس و نمائش کے اختتام پر شریک تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزارت حج زائرین کو ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے سہولتوں کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے نسک ایپ کے ذریعے حج و عمرہ کی بکنگ، وہیل چیئرز کی فراہمی اور مطلوبہ معلومات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہر سال عازمین حج کی تعداد میں اضافے کے منصوبے بناتا ہے اور وزارت اس میں حصہ لیتی ہے تاہم پہلی ترجیح حجاج کی صحت و سلامتی ہے۔
وزیر حج و عمرہ نے کہاکہ مشاعر مقدسہ ( منی، مزدلفہ اور عرفات) میں خیموں کی رہائشی ٹاورز تعمیر کیے جارہے ہیں۔ حج 2024 میں ان کا تجربہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حجاج کی خدمت کرنے والے بعض خاندانی اداروں نے کمپنیوں کی شکل اختیار کرلی ہے۔
ان اداروں نے پہلے چھ کمپنیاں قائم کی تھیں اور اب ایسی کمپنیو ں کی تعداد 20 ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی ہر سال حجاج کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر کی گئی ہے۔
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- ایک دن قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- ایک دن قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 2 دن قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 4 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 14 گھنٹے قبل
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- ایک دن قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 13 گھنٹے قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- ایک دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 دن قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل


