تفریح
عائزہ اور ایمن کے بعد اقرا عزیز کے انسٹا گرام پر چرچے
کراچی : معروف اداکارہ اقرا عزیز نے انسٹا گرام پربھی مقبولیت حاصل کرلی ، اقرا عزیز کے فالوورز کی تعداد 6 ملین تک پہنچ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ اقرا عزیز کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ پر فالوورز کی تعداد 60 لاکھ یعنی 6 ملین فالوورز تک جاپہنچی ہے ۔ اقرا عزیز سب سے زیادہ فالوورزرکھنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں ۔
اقرا عزیز ان دِنوں نجی چینل کے مقبول ڈرامے "خدا اور محبت "میں نظر آرہی ہیں ۔ اس ڈرامے میں وہ ماہی کا کردار ادا کر رہی ہیں جسے انکے مداحوں نے بہت سراہا ہے ۔ اقرا عزیز سوشل میڈیا پر کافی سرگرم نظر آتی ہیں اور اکثر اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں ۔ وہ انسٹا گرام پر اپنے مختلف فوٹو شوٹ اور اپنے شوہر یاسر حسین کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
واضح رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکاراؤں میں عائزہ خان خان پہلے نمبر پر، ایمن خان دوسرے نمبر پر جبکہ اداکارہ ماہرہ خان تیسرے نمبر پر ہیں۔
پاکستان
مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ، بارشوں کا امکان
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بالائی علا قوں میں سردی کی شدت میں اضا فہ متوقع ہے
مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے،کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتراضلاع میں بارش کا امکان جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، زیارت، لورالائی، گوادر، کیچ، پنجگور، آواران، قلات،خضداراورلسبیلہ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش و پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
کوئٹہ اور گردونواح میں سردی کی شدت برقرار ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کو ئٹہ میں کم سے کم 2ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قلات 0،نوکنڈی11، سبی13،گوادر 18، تربت18، جیونی میں کم سے کم 20ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بالائی علا قوں میں سردی کی شدت میں اضا فہ متوقع ہے ۔
پاکستان
پاکستان پیپلزپارٹی کا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر مشاورتی اجلاس طلب
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بھی جلد بلائے جانے کا امکان ہے، اجلاسوں میں سیاسی صورتحال اور گورنر راج پر غور ہوگا
پاکستان پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج وطن واپس پہنچیں گے جب کہ ان کی وطن واپسی پر پارٹی کا مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بھی جلد بلائے جانے کا امکان ہے، اجلاسوں میں سیاسی صورتحال اور گورنر راج پر غور ہوگا۔
پی پی ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے گورنر راج معاملے پر تاحال پیپلزپارٹی سے رابطہ نہیں کیا تاہم پیپلزپارٹی گورنر راج کے معاملے پر تفصیلی مشاورت کرے گی جب کہ کے پی میں گورنر راج بارے حتمی فیصلہ سی ای سی کرے گی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پیپلزپارٹی گورنر راج کے معاملے پر دو حصوں میں تقسیم ہے، پیپلزپارٹی کا ایک دھڑا گورنر راج کا مخالف اور دوسرا حامی ہے۔
پاکستان
سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی تصدیق کردی ہے
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے پارٹی چیئرمین کو استعفے سے متعلق آگاہ کر دیا،تاہم ابھی تک ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی تصدیق کردی ہے، سلمان اکرم راجہ کو حالیہ احتجاج میں سرگرم کردار ادا نہ کرنے پر انہیں سخت تنقید کا سامنا تھا۔
واضح رہےکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے استعفے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ستمبر میں سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا تھا۔
-
کھیل 8 گھنٹے پہلے
پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر آئی سی سی پر دوٹوک جواب
-
تجارت 9 گھنٹے پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟
-
پاکستان 2 دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
دنیا ایک دن پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
علاقائی 8 گھنٹے پہلے
پشاور،سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
-
کھیل ایک دن پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
پاکستان 7 گھنٹے پہلے
سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی