کھیل
بطور پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل کھیلنا چاہتا ہوں : سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر
لاہور: پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے انگلینڈ کی طرف سے کرکٹ کھیلنے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی اور ملک کی نمائندگی نہیں کروں گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو کے دوران محمد عامر نے انگلینڈ کی نمائندگی کرنے کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان کرکٹ چھوڑ دی ہے اور میں کسی دوسرے ملک کی نمائندگی نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ لوگ ایسی افواہیں کیسے پھیلا دیتے ہیں، انہیں کون یہ بتاتا ہے کہ میں کل ہی انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے کیلئے جارہا ہوں اور یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے ۔ اس قسم کا کچھ نہیں ہو رہا۔
محمد عامر نے کہا کہ میری اہلیہ انگلینڈ سے ہیں اس لئے میرے پاس وہاں کا ریزیڈنس کارڈ ہے ۔ اگر آپ ماضی میں دیکھیں تو کھلاڑیوں کے پاس برطانیہ کا پاسپورٹ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں لوگ مجھ سے پاسپورٹ کیوں نکلوانا چاہ رہے ہیں، میرے پاس صرف رہائشی کارڈ ہے اور اگر مجھے برطانوی پاسپورٹ مل بھی جائے تو یہ میرا حق ہے کیونکہ میری اہلیہ اور بچے برطانوی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ ریٹارمنٹ کا فیصلہ شوق سے نہیں لیا تھا ، اور نہ ہی ابھی ریٹارمنٹ واپس لینے کا ارادہ ہے۔ مگر وہ دنیا کی مختلف فرنچائز اور ٹی 20 لیگز میں کھیلیں گے ، انہوں نے کہاکہ وہ اس وقت آئی پی ایل میں حصہ نہیں لے سکتے مگر مستقبل میں کھیلنےسے انکار بھی نہیں کریں گے ۔ دعا ہے کہ پاکستان اور بھارت کت تعلقات بہتر ہو جائیں ، تعلقات بہتر ہوئے تو آئی پی ایل کھیل سکوں گا۔بطور پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل کاارادہ رکھتا ہوں۔
پاکستان
پاک بحریہ اور کورین بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقوں کا انعقاد
بحری مشقیں علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہیں ، پاک بحریہ خطے میں ہر طرح کے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے
پاک فوج کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ اور کورین بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔
مشق میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز ذوالفقار جبکہ کورین نیوی کے جنگی جہاز وینگ جییون نے شرکت کی، مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا انعقاد کیا گیا جن کا مقصد مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بڑھانا اور پیشہ وارانہ روابط کو فروغ دینا ہے ۔
بحری مشقیں علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہیں ، پاک بحریہ خطے میں ہر طرح کے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ۔
دونوں جہاز کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کمبائنڈ ٹاسک فورس کے تحت آپریٹ کر رہے ہیں،دونو ں کا مقصد سمندر میں منشیات کی سمگلنگ اور بحری قزاقی جیسی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔
پاکستان
مولانا فضل الرحمن کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ہونی چاہیے، پاکستان میں خون ریزی کی سیاست نہیں چل سکتی، حقائق پر مبنی سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت کردی۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں پر تشدد واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ کو انتخابی عمل سے لاتعلق ہونا ہوگا، تب ہی ملک میں امن ہوگا، اگر کوئی شخص گھر سے باہر نہیں نکلا تب بھی وہ گھر میں اضطراب کا شکار ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ کسی پارٹی کے اندرونی معاملات کو زیر بحث نہیں لانا چاہتا، آج کے حالات 8 فروری کے الیکشن کی وجہ سے ہیں، حالات میں شدت پیدا ہوئی، ہم نے ہمیشہ اعتدال پر مبنی سیاست متعارف کروائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ہونی چاہیے، پاکستان میں خون ریزی کی سیاست نہیں چل سکتی، حقائق پر مبنی سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔
پاکستان
آئی جی اسلام آباد کی سکواڈ کو حادثہ،ایک اہلکار جاں بحق
سکواڈ کی گاڑی حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ،سکواڈ میں شامل 1 پولیس اہلکار جاں بحق 2 زخمی ہو گئے،موٹروے پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا
موٹروے پر شیخوپورہ کے نزدیک آئی جی اسلام آباد کی سکواڈ کو حادثہ،ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سکواڈ کی گاڑی حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ،سکواڈ میں شامل 1 پولیس اہلکار جاں بحق 2 زخمی ہو گئے،موٹروے پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ،آئی جی اسلام آباد خود ساتھ نہیں تھے۔
-
کھیل 19 گھنٹے پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
-
دنیا 2 دن پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
-
کھیل 2 دن پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
مولانا فضل الرحمن کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت