Advertisement
پاکستان

فردوس عاشق کی نوازشریف کو بڑی آفر

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف اگر خود کو برطانیہ میں غیر محفوظ سمجھتے ہیں تو پاکستان آجائیں، حکومت انہیں سکیورٹی کی مکمل گارنٹی دے گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 23rd 2021, 9:29 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

 تفصیلات کے مطابق گورنر ہاوس لاہور میں ریسکیو1122 کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف برطانیہ علاج کی غرض سے گئے تھے نہ کہ بیٹوں کے کاروباری دفتر میں مال ٹھکانے لگانے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف بتائیں کہ وہ بیٹوں کے دفتر میں کیا کر رہے تھے؟ لندن میں ہونے والے واقعے میں حکومت کو مت گھسٹیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم الٹی ہو یاسیدھی یہ صرف صفر جمع صفر ہے۔ شہباز شریف بیرون ملک نہیں جاسکے اس لئے اب یہاں مصروفیت ڈھونڈ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سیاسی ٹریفک نارمل ہونے کی وجہ سے2023 تک کوئی حادثہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پورےکرے گی، کوئی سیاسی حادثہ نہیں ہونے جارہا،آئندہ بجٹ میں متوسط طبقے کیلئے بڑاریلیف دیں گے۔

Advertisement
Advertisement