پی ٹی آئی کے سینئرنائب صدرشیر افضل مروت کا سندھ میں انتخابی مہم ختم کرنے کا اعلان
شیر افضل مروت نے مہم کے دوبارہ آغاز کو عمران خان کی جانب سے معاملات طے کروانے سے مشروط کردیا


پاکستان تحریک انصاف کے سینئرنائب صدرشیر افضل مروت نے سندھ میں انتخابی مہم اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ مہم کے دوبارہ آغاز کو عمران خان کی جانب سے معاملات طے کروانے سے مشروط کردیا۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ حامد خان اور رؤف حسن جیسے بیمار ذہن کے لوگوں کے اپنے خلاف بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ میں اپنی انتخابی مہم ختم کر رہا ہوں۔ یہ لوگ مجھے کیوں نشانہ بنا رہے ہیں؟ کیا میں نے کبھی ان کے خلاف بات کی؟ میں بہت مایوس ہوں اور بہت افسردہ محسوس کررہا ہوں۔
Keeping in view the statements against me by sick-minded people like Hamid Khan and Rauf Hassan, I am calling off my campaign in Sindh. Why these people are targeting me? Did I ever talk against them? I am so disheartened and feel so dejected. We were to hold concentions in…
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) January 16, 2024
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے آج سانگھڑ اور نواب شاہ میں جلسے کرنے تھے لیکن میری اپنی پارٹی کے سینئر لیڈرشپ کے حملے کے بعد میں اپنے تمام پروگرام اور تقریبات منسوخ کر رہا ہوں۔ جب تک خان صاحب خود طے نہیں کر لیتے، میں کسی ریلی یا جلسے کی قیادت نہیں کروں گا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں سندھ میں الیکشن مہم کو آدھا چھوڑ رہا ہوں۔ حامد خان اور رؤف حسن ہمت پیدا کریں اور عوام کی رہنمائی کریں۔ شروع میں آپ نے مجھے قانونی ٹیم سے باہر نکالنے کی کوشش کی اور اب آپ چاہتے ہیں کہ میں مہم چھوڑ دوں۔ میں انتخابی مہم کا میدان آپ پر چھوڑتا ہوں۔ اپنی طاقت اور ہمت کا مظاہرہ کریں۔

پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ اور 32ویں کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کی یمن میں امن واستحکام یقینی بنانے کی سعودی و امارات کی سفارتی کوششوں کی حمایت
- 8 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی پنجگور میں کامیاب کارروائی ، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد جہنم واصل
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- 4 گھنٹے قبل

بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی:صدر مملکت اور وزیراعظم کا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت
- 9 گھنٹے قبل

معرکہ حق میں بھارت کےمزید جہاز گراسکتے تھے لیکن ہم نےرحم کیا، پھر جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں، صدرمملکت
- 2 گھنٹے قبل

لاہور میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا،مزید دو نئے کیسز سامنے آ گئے
- 8 گھنٹے قبل

معرکہ حق کے بعد پاکستان کا وقار بلند ہوا،مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل تک امن قائم نہیں ہو سکتا،اسحاق ڈار
- 6 گھنٹے قبل

ایشیز سیریز: انگلینڈ نے 14 سال بعد آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی
- 8 گھنٹے قبل

سابق وزیرِ خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کر گئیں
- 5 گھنٹے قبل

معروف بھارتی اخبار ’’ دی ہندو‘‘ نے 2025 کوبھارت کی عالمی سطح پر ناکامیوں کا سال قرار دیدیا
- 5 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیار
- 7 گھنٹے قبل





.jpg&w=3840&q=75)

