Advertisement
پاکستان

کورونا وائرس : ملک بھرمیں اموات کی تعداد20 ہزارسےتجاوزکرگئی

اسلام آباد : ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران مزید 74 افراد انتقال کر گئے جبکہ گزشتہ24گھنٹوں میں3ہزار70نئےکیسزسامنےآئے جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد20ہزار251 ہوگئی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 24th 2021, 4:02 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق ملک  میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید102فراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد20 ہزار251ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد9لاکھ  552 ہوگئی ہے ۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں مثبت کیسزکی شرح 4۔96 فیصدرہی۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ33ہزار  971ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 9ہزار 768افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  3 لاکھ 8ہزار118ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 909افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 29ہزار413ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 3924افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 24ہزار517کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 270مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد80 ہزار312جبکہ اموات کی تعد1د 754تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 482افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 107افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار739ہوچکی ہے جبکہ 528افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں3826 افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 8لاکھ 17 ہزار681مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

Advertisement
مودی راج میں بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم میں ہوشربا اضافہ

مودی راج میں بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم میں ہوشربا اضافہ

  • 3 گھنٹے قبل
پاک فوج کے بہادر افسر میجر محمد انور کاکڑ دہشتگرد گروہ کے بزدلانہ حملے میں شہید

پاک فوج کے بہادر افسر میجر محمد انور کاکڑ دہشتگرد گروہ کے بزدلانہ حملے میں شہید

  • 3 گھنٹے قبل
لاہور،ملتان،سرگودھا سمیت پنجاب کے دیگر تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور،ملتان،سرگودھا سمیت پنجاب کے دیگر تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا

  • 3 گھنٹے قبل
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی افواج کے درمیان جھڑپیں،متعدد   ہلاکتوں کا خدشہ

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی افواج کے درمیان جھڑپیں،متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

  • 3 منٹ قبل
انڈونیشیا کے صوبہ گورونتالو میں 6.3 شدت کا خوفناک  زلزلہ

انڈونیشیا کے صوبہ گورونتالو میں 6.3 شدت کا خوفناک زلزلہ

  • 5 گھنٹے قبل
سکیورٹی خدشات  کے پیش نظر  ضلع ٹانک میں  کرفیو نافذ، شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ، شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل

  • 5 گھنٹے قبل
آپریشن بُنیان المرصوص  میں فتح  عوام کی حمایت اور بالخصوص نوجوانوں کی شمولیت سے ممکن ہوئی، ترجمان پاک فوج

آپریشن بُنیان المرصوص میں فتح عوام کی حمایت اور بالخصوص نوجوانوں کی شمولیت سے ممکن ہوئی، ترجمان پاک فوج

  • 4 گھنٹے قبل
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس ، وفاقی کابینہ کو توہینِ عدالت کا نوٹس بھیجنے کا معاملہ تعطل کا شکار

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس ، وفاقی کابینہ کو توہینِ عدالت کا نوٹس بھیجنے کا معاملہ تعطل کا شکار

  • 2 گھنٹے قبل
اٹلی میں چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ، پائلٹ اور خاتون ساتھی جاں بحق

اٹلی میں چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ، پائلٹ اور خاتون ساتھی جاں بحق

  • 2 گھنٹے قبل
سعودی حکام کا ختم شدہ وزٹ ویزوں کی توسیع کااعلان

سعودی حکام کا ختم شدہ وزٹ ویزوں کی توسیع کااعلان

  • 4 گھنٹے قبل
برساتی نالے میں بہہ جانے والے  کرنل (ر)قاضی اسحاق کی لاش مل گئی، بیٹی کی تلاش جاری

برساتی نالے میں بہہ جانے والے کرنل (ر)قاضی اسحاق کی لاش مل گئی، بیٹی کی تلاش جاری

  • ایک گھنٹہ قبل
روس ،ایک اور  مسافر طیارہ گر کر تباہ،تمام مسافر جاں بحق

روس ،ایک اور مسافر طیارہ گر کر تباہ،تمام مسافر جاں بحق

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement