جی این این سوشل

صحت

پاکستان نے کورونا ویکسین تیار کرلی

پاکستان نے مقامی سطح پر کوروناویکسین کامیابی سے تیار کرلی ویکسین چینی ٹیم کی زیرنگرانی پاکستانی ماہرین نے بنائی.

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان نے کورونا ویکسین تیار کرلی
پاکستان نے کورونا ویکسین تیار کرلی

تفصیلات کے مطابق کوروناویکسین قومی ادارہ صحت میں تیار کی گئی ہے، پہلے فیز میں سنگل ڈوزکین سائینو کی1لاکھ24ڈوز تیار کی گئی ہیں۔ مقامی تیار کردہ کورونا ویکسین آئندہ ہفتے استعمال کے لیے دستیاب ہوگی، ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستانی ماہرین تیار کریں گے۔

چینی ٹیم نے ویکسین سازی میں ماہرین کو معاونت فراہم کی پاکستان کو ویکسین کے لیے خام مال چینی کمپنی کین سائینو نے فراہم کیا،  کوروناویکسین کی دوسری کھیپ تیاری کے لیے خام مال چین سے جلد آئے گا۔

پاکستان

سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دو دہشت گر جہنم واصل

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سکیورٹی فورسز کا  ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دو دہشت گر جہنم واصل

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کر کے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد انجام کو پہنچے ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگرانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا، اہل علاقہ کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشتگرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان ایٹمی طاقت ہے ، پاکستانی معیشت کا زندہ رکھنا ضروری ہے ، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کے لیے پاکستان کی معیشت کو زندہ رکھنا ضروری ہے کیونکہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ایٹمی طاقت ہے ، پاکستانی معیشت کا زندہ رکھنا ضروری ہے ، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف میں جانے کا مطلب ہم ناکام ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کے لیے پاکستان کی معیشت کو زندہ رکھنا ضروری ہے کیونکہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ایک بیوروکریسی ہے اور دنیا بھر میں آئی ایم ایف ایک ہی فارمولا نافذ کرتا یے ، ان کا کہنا تھا کہ جس ملک میں سیاسی انتشار ہوگا وہاں کی معیشت متاثر رہتی یے، پاکستان کی معیشت کا حل صرف یہاں سے اشیا بنا کر ایکسپورٹ کرنا ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے مزار کی تعمیر مکمل کرلی گئی

 اس موقع پر کورکمانڈر پشاور نے کیپٹں کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کو خراج تحسین پیش کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے مزار کی تعمیر مکمل کرلی گئی

پاک فوج کی جانب سے صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل کر لی گئی۔

 شہید کے اہل خانہ اور علاقہ کی عوام کی پرزور فرمائش پر پاک فوج نے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش کا کام چار ماہ کی قلیل مدت میں کیا۔

مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل ہونے پر سادہ مگر پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ، مزار کے احاطہ میں شہید کی زندگی کے حوالے سے یادگاری تصاویر اور زیر استعمال دیگر سامان بھی محفوظ کیا گیا ہے۔

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے مزار کا افتتاح کیا۔ انہوں نے مزار پر پھول رکھے اور شہید کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

 اس موقع پر کورکمانڈر پشاور نے کیپٹں کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کو خراج تحسین پیش کیا ،  مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش پر کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ اور علاقہ کی عوام نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll