پاکستان
کل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں رکنیت کا حلف اٹھاؤں گا، چوہدری نثار
چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ کل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپنی رکنیت کا حلف اٹھانے جا رہا ہوں، کیوں کہ الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اور میدان کھلا چھوڑنا بڑی سیاسی غلطی ہوگی۔
سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما چوہدری نثار نے بیان دیا ہے کہ کل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپنی رکنیت کا حلف اٹھانے جا رہا ہوں، حلف اٹھانے سے میرے مؤقف یا سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، فیصلہ عوام کے ساتھ مشاورت سے کیا۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اسمبلی سے تنخواہ، ٹی اے ڈی اے سمیت کسی قسم کی مراعات نہیں لوں گا، حلف لینے کا مقصد حلقے میں سیاسی حالات اورمحرکات کو کنٹرول کرنا ہے، سیٹ چھوڑ کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینا عجیب منطق ہوگی، اور الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اورمیدان کھلا چھوڑنا اس سے بھی بڑی سیاسی غلطی ہوگی، عوام کو کورونا وبا سے بچانا بھی حلف لینے کے فیصلے کی وجہ ہے۔
تجارت
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان ہے، تاہم کراچی کے صارفین اس سے محروم رہیں گے۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اکتوبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) ہیڈکوارٹر میں عوامی سماعت ہوئی، جس کی صدارت چیئرمین نیپرا نے کی۔
نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں1 روپے 1 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی، جس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔
اعلامیے کے مطابق نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔
پاکستان
حکومت کا پی ٹی آئی سے کسی قسم کے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان
عطا تارڑ نے پارٹی پر پابندی سے متعلق سوال پر کہا کہ پارٹی پرپابندی سے متعلق ایک پروسیجر ہے جب وقت آئے گا اسے کرلیا جائےگا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت کا فیصلہ ہے کہ اب دھرنا دینے والوں سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے ۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والوں کا رویہ سب نے دیکھا ہے، ان کے آنے سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے، انہوں نے آنا تھا انہوں نے آکردیکھ لیا۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے غریب کے بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے، ریاست کےصبر کو مت آزمائیں، بشریٰ بی بی ہمت کریں اورفرنٹ سے لیڈ کریں، گولی چلانا سب سےآسان کام ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ان کے ہاتھ میں اسلحہ، غلیلیں ہیں، جانی ومالی نقصان کی ذمہ دارایک عورت ہیں، ہمیں اسلام آباد کے شہریوں کا احساس ہے، گرفتار ہونے والوں کی ضمانت نہیں ہوگی، جوبھی ڈی چوک آئے گا اسےگرفتار کیا جائے گا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ انہوں نے افغان شرپسندوں کوآگے لگایا ہوا ہے، یہ پرامن احتجاج نہیں ہے، پولیس والوں پرشیل فائر کیے گئے، ریاست بالکل کمزورنہیں،رٹ کو برقرار رکھیں گے۔
عطا تارڑ نے پارٹی پر پابندی سے متعلق سوال پر کہا کہ پارٹی پرپابندی سے متعلق ایک پروسیجر ہے جب وقت آئے گا اسے کرلیا جائےگا۔
پاکستان
خیر پور: کالج لیب میں تجربے کے دوران دھماکے سے پروفیسر سمیت 4 افراد زخمی
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والے پروفیسر امجد میتلو اور اسٹنٹ حبیب اللہ کی حالت تشویشناک ہے اور وہ ابھی تک اسپتال میں زیرعلاج ہیں
سندھ کے ضلع خیرپور کے ایک گورنمنٹ کالج کی لیب میں سائنسی تجربے کےدوران دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک پروفیسر اور 4 طلبہ زخمی ہوگئے۔
کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کیمسٹری کے پروفیسر امجد میتلو لیب میں طلبہ کو میزائل نما گاڑی کا تجربہ کروا رہے تھے جس دوران اچانک زوردار دھماکہ ہو گیا، جس سے پروفیسرسمیت 4 طلبہ زخمی ہو گئے۔
دھماکے کے دوران زخمی ہونے والے افرااد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والے پروفیسر امجد میتلو اور اسٹنٹ حبیب اللہ کی حالت تشویشناک ہے اور وہ ابھی تک اسپتال میں زیرعلاج ہیں،جبکہ چاروں طلبہ معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے .
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے
-
علاقائی ایک دن پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
تجارت 13 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
تجارت 15 گھنٹے پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
جرم ایک دن پہلے
پی ٹی آئی کا احتجاج ، پنجاب پولیس کانسٹیبل شہید
-
کھیل ایک دن پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر