پاکستان اور ملائیشیا کے مابین پول کا آخری میچ 3-3 گول سے برابری پر ختم ہوگیا


کراچی: پاکستان ہاکی ٹیم عمان میں جاری اولمپک کوالیفائر ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیموں کے درمیان میچ مقررہ وقت تک 3-3 گول سے برابر رہا، پاکستان نے پول میں 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے درجے پر رہتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی کی جانب سے پاکستان ٹیم سمیت پوری قوم اور وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کو مبارکباد، عماد شکیل بٹ عمدہ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار پائے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن سے جمعہ کو یہاں جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اولمپک کوالیفائرایونٹ میں سیمی فائنل میں جگہ بنالی، پاکستان اور ملائیشیا کے مابین پول کا آخری میچ 3-3 گول سے برابری پر ختم ہوگیا ۔ ملائیشیا کی جانب سے صاری فطری، ابوکمال اور فرحان اشعری نے ایک ایک گول سکورکیا جبکہ پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے پینلٹی کارنر جبکہ عماد شکیل بٹ اور رانا عبدالوحید نے فیلڈ گول سکور کئے۔ پاکستان ہاکی ٹیم پول میں چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ برطانوی ٹیم پول میں پہلے نمبر پر رہی۔
پول بی میں جرمنی پہلے اور نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان کے کپتان عماد شکیل بٹ مین آف دی میچ قرار پائے۔ پاکستان کے گول کیپر عبداللہ اشتیاق خان نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کئی یقینی گول بچائے ۔ عبداللہ اشتیاق خان نے ملائیشیا کے خلاف پینلٹی سٹروک روک کر پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کی ٹیم جرمنی کے خلاف 20 جنوری کو اولمپک کوالیفائر سیمی فائنل میچ میں مد مقابل ہوگی جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا۔
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 12 گھنٹے قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 11 گھنٹے قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 13 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- ایک دن قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 7 گھنٹے قبل





