سرائیل کی حمایت اور مدد کرنے والے ممالک کے جہازوں پر حملے جاری رہیں گے، حوثی عہدیدار


یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں نے روس اور چین سے وعدہ کیا ہے کہ ان کے تجارتی جہازوں کو بحیرہ احمر میں نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔
غزہ میں جاری لڑائی کے دوران فلسطینیوں سے اظہارِ ہمدردی و یکجہتی کے لیے حوثی ملیشیا نے بحیرہ احمر میں امریکا سمیت متعدد ممالک کے آئل ٹینکرز اور دیگر تجارتی جہازوں کو راکٹوں اور میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
حوثی ملیشیا کے حملوں کے باعث متعدد بڑے کاروباری اداروں نے اپنے جہازوں کو بحیرہ احمر سے گزارنا چھوڑ دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں دنیا بھر میں مال کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔ بعض ممالک میں توانائی کے بحران کو اس صورتِ حال نے مزید خطرناک بنادیا ہے۔
روسی خبر رساں ادارے ایزویسٹیا کے شائع کردہ ایک انٹرویو میں سینیئر حوثی اہلکار محمد البخیتی نےکہا ہے کہ نقل و حمل کے کچھ ادارے جاری جارحیت کی وجہ سے یمن کے ارد گرد کے جن پانیوں سے گریز کر رہے ہیں، وہ اس وقت تک محفوظ ہیں جب تک کہ بحری جہاز بعض ممالک بالخصوص اسرائیل سے منسلک نہ ہوں۔جہاں تک روس اور چین سمیت دیگر تمام ممالک کا تعلق ہے تو خطے میں ان کی جہاز رانی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
حوثی ملیشیا کے رہنما کا کہنا تھا کہ روس، چین اور چند دوسرے ممالک کے جہازوں کو بحیرہ احمر میں کوئی خطرہ نہیں۔اسرائیل کی حمایت اور مدد کرنے والے ممالک کے جہازوں پر حملے جاری رہیں گے۔
حوثی ملیشیا کا کہنا ہے کہ چند خاص قومیتوں کے جہازوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم ایک امریکی نیوی کمانڈر کا کہنا ہے کہ جن جہازوں کو راکٹوں اور میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے ان کا درجنوں ممالک سے تعلق ہے۔
امریکی فوج نے جمعرات کو ایک بار پھر یمن میں حوثی ملیشیا کو نشانہ بنایا۔ اس کے جواب میں حوثی جنگجوؤں نے آج (جمعہ کو) ایک امریکی جہاز پر حملہ کیا ہے۔

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 17 گھنٹے قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 19 گھنٹے قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 دن قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 18 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 2 دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 3 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 18 گھنٹے قبل





