حکومت عوام کے پرامن احتجاج کے حق کو تسلیم کرتی ہے۔ تاہم ریاستی اداروں اور عوامی سلامتی کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے،ایرانی صدر


تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سیکیورٹی فورسز کو مظاہرین کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سکیورٹی فورسز کو حکم دیا ہے کہ وہ احتجاج کرنے والے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن نہ کریں، ایرانی صدر نے سکیورٹی فورسز کو پُرامن مظاہرین اور مسلح شرپسندوں کے درمیان واضح فرق کرنے کی ہدایت دی۔
رپورٹس کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد ایرانی نائب صدر محمد جعفر نے بتایا کہ صدر پزشکیان نے سیکیورٹی اداروں کو مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ تاہم جو افراد اسلحہ، چاقو یا دیگر ہتھیاروں کے ساتھ پولیس اسٹیشنز اور فوجی تنصیبات پر حملے کرتے ہیں انہیں مظاہرین نہیں بلکہ شرپسند سمجھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے پرامن احتجاج کے حق کو تسلیم کرتی ہے۔ تاہم ریاستی اداروں اور عوامی سلامتی کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں مہنگائی اور معاشی مشکلات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئی شہروں میں جاری ہیں۔ اور ان مظاہروں کے دوران مختلف مقامات پر جھڑپیں بھی ہوئیں، جن میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35 تک پہنچ چکی ہے۔ تہران میں پولیس نے بعض علاقوں میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔
دوسری جانب ایرانی آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے خبردار کیا ہے کہ ایران، امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حکومت مخالف مظاہروں کی مبینہ حمایت پر خاموش نہیں رہے گا۔ ملک کی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر اپنے امن دشمن اقدامات کو نہیں چھپا سکتا،دفتر خارجہ
- 7 hours ago

سربراہ پاک فضائیہ کی اعلیٰ سعودی عسکری قیادت سے ملاقات، دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
- 8 hours ago

کوئٹہ :وزیراعظم کی گورنر ہاؤس آمد، صوبے کے اُمور اور ترقیاتی منصوبوں پر وزیراعظم کو بریفنگ
- 7 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175، آٹھویں 185 کروڑ روپے میں فروخت ،ٹیموں کے نام کیا ہونگے؟
- 7 hours ago

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 hours ago

مسلح افواج ملک کی جغرافیائی سرحدوں اور داخلی سلامتی کے تحفظ کے لیے چوکس ہیں،فیلڈ مارشل
- 8 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago

علیحدگی پسند گروہ ایس ٹی سی کے سربراہ صومالی لینڈ کے راستے یمن سے فرار ہوگئے، سعودی اتحاد کا دعویٰ
- 3 hours ago

فیلڈ مارشل سے بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ کی ملاقات،دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 5 hours ago

دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہباز شریف
- 7 hours ago
لالی وڈ کے سلطان کہلائے جانے والے سلطان راہی کو دنیا سے رخصت ہوئے 30 برس بیت گئے
- 3 hours ago

اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش اور ترکیہ کے ہم منصب سے ٹیلفونک رابطہ،او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا خیرمقدم
- an hour ago












