برف باری، بارش، تیز یخ ہواؤں اور آمد و رفت میں مشکلات کے باعث زیادہ تر علاقوں میں سکول اور سرکاری دفاتر بند ہیں


امریکا کی کئی ریاستیں مسلسل دو ہفتوں سے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں اور متعدد علاقوں میں برفانی طوفانوں کے باعث 45 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست اوریگان سے لے کر ٹینییسی تک شدید سردی درجنوں لوگوں کی جانیں لے چکی ہے۔
دو ہفتوں سے جاری اس برفانی طوفان میں کم ازکم 45 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ برف باری، بارش، تیز یخ ہواؤں اور آمد و رفت میں مشکلات کے باعث زیادہ تر علاقوں میں سکول اور سرکاری دفاتر بند ہیں، جبکہ ہزاروں پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔پورٹ لینڈ کے سرکاری سکول سڑکوں کی خراب صورتحال اور برفانی طوفان سے عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان کے باعث کئی روز سے بند ہیں۔
ٹینیسی میں برف باری اور بارش نے تباہی مچا دی ہے جبکہ ریاست کے اہم شہر نیش ول میں اب تک 9 انچ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے جو سالانہ اوسط کےدوگیا سے زیادہ ہے۔ٹینیسی کے حکام نے بتایا کہ شدید برفانی موسم اب تک 14 جانیں لے چکا ہے۔
ریاست واشنگٹن میں سردی سے5افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جن میں زیادہ تر بے گھر تھے۔ جمعہ کو سردی کی ایک اور لہر کینیڈا سے امریکا کی وسط مغربی ریاستوں میں داخل ہوئی جس سے اکثر علاقوں میں درجہ حرارت صفر سے 30 درجے سینٹی گریڈ نیچے تک گر گیا۔
ریاست نیویارک کی نیاگرا آبشار کے قریب واقع شہر بفلو کے حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ پانچ روز سے برف پڑ رہی ہے شہر اور مضافاتی علاقوں سے برف نکال کر قریبی جھیل میں ڈالی جا رہی ہے، لیکن اب اس میں بھی گنجائش باقی نہیں رہی۔
.jpg&w=3840&q=75)
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی
- 10 گھنٹے قبل

وینزویلین رہنماماریا مچاڈو کی ٹرمپ سے ملاقات، نوبل انعام امریکی صدر کے حوالے کر دیا
- 9 گھنٹے قبل

صدر اور وزیر اعظم کی شبِ معراج کے مقدس موقع پر امتِ مسلمہ کو مبارکباد
- 5 گھنٹے قبل

پی سی بی کاپاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے اسلام آباد ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کیلئے صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

گلوکارسانول عیسی خیلوی نے اپنے والد عطاء اللہ کیساتھ 70 کی دہائی کا مشہور گیت بے وفا ریلیز کردیا
- 9 گھنٹے قبل

رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 2 فروری کو شروع ہوگی
- 10 گھنٹے قبل

قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، اس ناسور کا ہر قیمت ہر سر کچلیں گے،وزیر اعظم
- 11 گھنٹے قبل

پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن،غیر قانونی ڈیجیٹل مواد پر 14 لاکھ لنکس بلاک
- 11 گھنٹے قبل
کسی نے میری جعلی آواز بناکر کسی سے پیسے مانگے، اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف
- 11 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی،بینک لوٹنے کی کوشش ناکام، 12 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے، سرفراز بگٹی
- 5 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے آخری روزملک میں سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 10 گھنٹے قبل









