Advertisement
پاکستان

بین الاقوامی تعاون کے ذریعے ہی عالمی چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے ،پاکستان

ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ جموں وکشمیر کے فوری حل کی بھی درخواست کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 21st 2024, 10:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بین الاقوامی تعاون کے ذریعے ہی عالمی چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے ،پاکستان

پاکستان ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ ایمبسڈر سید حیدر شاہ نے کہا کہ موثر بین الاقوامی تعاون کے ذریعے ہی کثیر جہتی عالمی چیلنجز پر قابوپایا جاسکتا ہے۔

یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں غیروابستہ تحریک کے انیسویں اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ ایمبسڈر سید حیدر شاہ نے پاکستان کا قومی موقف پیش کرتے ہوئے غیروابستہ تحریک اوراس کے بنیادی اصولوں اور امن، مساوات ، تعاون اور سب کی بھلائی کیلئے تحریک کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پختہ عزم کااظہار کیا۔

انہوں نے خصوصاً ترقی پذیر ملکوں میں متوازن اور پائیدار سماجی ومعاشی ترقی یقینی بنانے کیلئے خزانہ، تجارت اور ٹیکنالوجی کے نظام میں اصلاحات کیلئے فوری اقدامات کرنے کا عندیہ دیا ۔ 

ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ جموں وکشمیر کے فوری حل کی بھی درخواست کی ۔ 

حالیہ تبدیلیوں کے تناظر میں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کی جانب سے سرکاری دورے کو مختصر کرنے کے بعد ایمبسڈر حیدرشاہ غیروابستہ تحریک کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔

Advertisement
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • ایک دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • ایک دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • ایک دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • ایک دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • ایک دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
Advertisement