پاکستان نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کامسئلہ اٹھا دیا
اقوام متحدہ کے الائنس آف سویلائزیشنز (یو این اے او سی) کے اعلیٰ عہدیدار بھارت میں اسلامی تنصیبات اور مقامات کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں، منیر اکرم


پاکستان نے شہید بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کےافتتاح کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے الائنس آف سویلائزیشنز (یو این اے او سی) کے اعلیٰ عہدیدار پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت میں اسلامی تنصیبات اور مقامات کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے یو این اے او سی کے اعلیٰ نمائندے میگوئل اینجل موراٹینوس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایودھیا میں ہونے والے واقعے نے بھارت میں ہندومذہبی اکثریت کے دوسروں سے امتیازی سلوک میں پریشان کن اضافے ہو رہا ہے۔
انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ گزشتہ 31 سالوں میں ہونے والی پیش رفت، جو حالیہ تقریب میں اختتام پذیر ہوئی،،بھارت میں ہندو اکثریت پسندی میں پریشان کن عروج کی طرف اشارہ ہے۔ یہ رجحان بھارتی مسلمانوں کی سماجی، اقتصادی اور سیاسی بہبود کے ساتھ ساتھ خطے میں ہم آہنگی اور امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔
میر اکرم کاکہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ یہ کوئی الگ تھلگ واقعہ نہیں ہے، کیونکہ وارانسی کی گیانواپی مسجد اور متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد سمیت دیگر مساجد کو بھی اسی طرح کی بے حرمتی اور مسماری کے خطرات کا سامنا ہے۔ بھارتی ریاستوں کے کچھ وزرائے اعلیٰ کے بیانات نے ایسے اقدامات کو پاکستان کے خلاف علاقائی دعوؤں سے جوڑ دیا ہے۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ وہ بھارت میں مذہبی مقامات کے تحفظ کے لیے آپ کی فوری مداخلت کے لیے لکھ رہے ہیں ۔
ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے کوششیں تیز کریں اور بھارت میں مذہبی مقامات کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ او آئی سی کے سفیروں نے اس مسئلے کی اہمیت کو تسلیم کیا، بعض سفیروں نے بعض یورپی ممالک میں مساجد پر حملوں کا ذکر کیا۔
اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل نمائندہ ریاض منصور نے اسرائیل کی طرف سے مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی اور مقبوضہ علاقوں میں مساجد اور گرجا گھروں کی مسماری کی طرف توجہ مبذول کرائی۔ اجلاس میں اس معاملے کو او آئی سی کے آئندہ سفیروں کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
قطر پر حملہ ہوا تو امریکا مداخلت کرے گا، صدر ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر
- 13 hours ago

66 ہزار فلسطینی شہید: غزہ انسانی بحران کی انتہا پر پہنچ گیا
- 13 hours ago

طالبان حکومت نے افغانستان میں انٹرنیٹ بندش کی خبروں کی تردید کر دی
- 13 hours ago

صمود فلوٹیلا قافلے پرصہیونی حملے کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے،گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ
- 29 minutes ago

سیب اور دیگر پھل پھیپھڑوں کو آلودگی سے بچاتے ہیں، نئی تحقیق
- 13 hours ago

پاکستان کی صمود فلوٹیلا پراسرائیلی بزدلانہ حملے کی شدید مذمت،گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ
- an hour ago

اسرائیل کی کھلے عام دہشتگردی، گلوبل صمود فلوٹیلا پر دھاوا،سینیٹر مشتاق سمیت کئی افراد زیرحراست
- 44 minutes ago

آزاد کشمیر: حکومت کی مذاکرات کی اپیل، ایکشن کمیٹی کا احتجاج برقرار
- 13 hours ago

پاکستانیوں کا ڈیٹا بیچنے والے 139 آن لائن پلیٹ فارمز بے نقاب
- 15 hours ago

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا اور پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
- 11 minutes ago

ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں کشیدگی ختم کرنے پر اتفاق
- 13 hours ago

وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، مذاکراتی کمیٹی کےارکان میں اضافہ اورانکوائری کا حکم
- 3 minutes ago