Advertisement
پاکستان

متنازع الیکشن ہونے جا رہا ہے ملک میں مزید انتشار پھیلے گا، شاہد خاقان عباسی

روز شکر کرتا ہوں کہ میں اس غلط کام میں ملوث نہیں، سینئر رہنما

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jan 25th 2024, 7:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
متنازع الیکشن ہونے جا رہا ہے  ملک میں مزید انتشار پھیلے گا، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جس طرح کے متنازع الیکشن ہونے جا رہے ہیں ، اس سے ملک میں مزید انتشار پھیلے گا۔ روز شکر ادا کرنا ہوں کہ میں اس غلط کام میں ملوث نہیں ہوں۔

شاہد خاقان عباسی نے اینٹی کرپشن آفس راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن، چیف جسٹس اور نگران وزیر اعظم کی ذمہ داری ہے کہ الیکشن کو شفاف بنائیں۔ یہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ  نیب انٹی کرپشن اور پولیس کی محکمے الیکشن لڑ رہیں ہیں۔ اس الیکشن سے ملک مزید پیچھے جائے گا۔ نیب اور انٹی کرپشن ملک کے کرپٹ ترین ادارے بن چکے ہیں ان کا احتساب کون کرے گا۔

شاہد خاقان نے کہا کہ الیکشن کمیشن موجودہ الیکشن کو جتنا غیر متنازع بنائے اتنا اچھا ہوگا، پہلے کی طرح یہ سسٹم زیادہ دیر چلنے والا نہیں۔  ن لیگ اب جہاں کھڑی ہے اس میں میرا اتفاق نہیں ہے۔  یہ کیسا الیکشن ہے، الیکشن کے دوران نمائندوں کو طلب کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے دور کے بعد پھر سے طلبیوں کا کام شروع ہوا، پکڑ دھکڑ سے الیکشن متنازع ہو جاتے ہیں۔حافظ عثمان کو جو نوٹس دیا گیا وہ کلئیر نہیں، الیکشن کے دوران ہراسمنٹ کر رہے ہیں، جو الیکشن نہیں لڑ رہا اس کے ساتھ ایسا سلوک کیا جارہا ہے، جو لڑے گا الیکشن اس کے ساتھ کیا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کی سپورٹ سے ملک نہ پہلے چلا نہ اب چلے گا، اس طرح الیکشن کرانے سے ملک کسی صورت نہیں چلے گا، آئینی عمل متنارع بنا کر کبھی ملک نہیں چلتے، الیکشن کے عمل کو غیر متنازع بنائیں اور شفاف الیکشن کرائیں۔

Advertisement