جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ
وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کے موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر خزانہ شوکت ترین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر پہنچنے پر وزیر اعظم کا استقبال ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کو ملکی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم اس سے قبل بھی آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ کر چکے ہیں۔

پاکستان

ڈیرہ غازی خان کی سرحدی چوکی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام

پنجاب پولیس نے خوارجی دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملاتے ہوئے حملہ آوروں کو پسپا کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈیرہ غازی خان کی سرحدی چوکی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام

پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں سرحدی چوکی لکھانی پر 25 سے 30 خوارجی دہشت گردوں نے حملہ کردیا، پولیس کی جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہو گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں نے رات دیر گئے حملہ کردیا، خوارجی دہشت گردوں نے راکٹ، دستی بموں سمیت بھاری اسلحے کا استعمال کیا ۔

پولیس کے مطابق 25 سے 30 خوارجی دہشت گرد لکھانی چیک پوسٹ پر چاروں طرف سے حملہ آور ہوئے تاہم پنجاب پولیس نے خوارجی دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملاتے ہوئے حملہ آوروں کو پسپا کر دیا۔

ترجمان نے کہا کہ تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے خوارجی دہشت گردوں کی نشاندہی کی گئی، پولیس، ایلیٹ فورس، رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مل کر خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، پولیس کی جوابی کاروائی نے دہشت گردوں کو فرار پر مجبور کر دیا، مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد بھاری جانی نقصان اٹھا کر فرار ہو گئے، خیبرپختونخوا بارڈر پر تمام چیک پوسٹس پہلے سے ہائی الرٹ تھیں۔

آئی جی پنجاب عثمان انور نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے پر ڈیرہ غازی خان پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس قبل ازیں بھی خوارجی دہشت گردوں کے کئی حملے ناکام بنا چکی ہے، دہشت گردوں کو کسی بھی صورت پنجاب میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کے احتجاج ختم کرنے کے اعلان کے بعد تمام موٹر ویز کھول دی گئیں

اسلام آباد اور لاہور کے روڈ بھی ٹریفک کے لئے بحال کر دیئے گئے ہیں اور کنٹینرزکو ہٹانے کا عمل بھی جاری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے  احتجاج ختم کرنے کے اعلان کے بعد تمام موٹر ویز کھول دی گئیں

تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج ختم کرنے کے اعلان کے بعد موٹر وے کھول دی گئی ہے۔

اسلام آباد اور لاہور کے روڈ بھی ٹریفک کے لئے بحال کر دیئے گئے ہیں، جہاں کنٹینرز موجود ہیں انہیں ہٹانے کا عمل جاری ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 کو لاہور اسلام آباد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا،موٹروے ایم 11 کو لاہور سیالکوٹ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے جبکہ  موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں تا عبدالحکیم، موٹروے ایم 14 ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان، موٹروے ایم3 کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ترجمان لاہور ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستے کھلے ہیں، لاہور اسلام آباد، لاہور سیالکوٹ موٹروے، ایسٹرن بائی پاس بھی کھول دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور رنگ روڈ ٹریفک کیلئے کھلی ہے اور شہرکے اندر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، دوسری جانب اسلام آباد میں ٹریفک بحال ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں جہاں جہاں کنٹینرز لگا کر راستے بند کئے گئے تھے، ان رکاوٹوں کو ہٹا کر تمام سڑکیں ٹریفک کے لئے بحال کی جا رہی ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پولیس نے بلیو ایریا  پی ٹی آئی کارکنوں سے خالی کروا لیا

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلیو ایریا اس وقت مکمل طور پر کلیئر کروا لیا گیا ہے، علاقہ کلیئر کروانے کے بعد اس وقت وہاں  کوئی آپریشن نہیں کیا جا رہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پولیس نے بلیو ایریا  پی ٹی آئی کارکنوں سے خالی کروا لیا

رینجرز اور اسلام آباد پولیس نے بلیو ایریا  پی ٹی آئی کارکنوں سے خالی کروا لیا ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلیو ایریا اس وقت مکمل طور پر کلیئر کروا لیا گیا ہے، علاقہ کلیئر کروانے کے بعد اس وقت وہاں  کوئی آپریشن نہیں کیا جا رہا۔

مظاہرین کو پمز اہسپتال کے پاس تک دھکیل دیا گیا،رینجرز کی بھاری نفری مظاہرین کو پیچھے بھگانے میں مصروف عمل،بسوں پر مشتمل پنجاب پولیس کی اضافی نفری ڈی چوک پہنچا دی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll