Advertisement
تفریح

زویا نے مجھے نہیں میں نے انہیں چھوڑا ہے، کرسچین بیٹزمین

پاکستانی ماڈل و اداکارہ زویا ناصر کے سابق منگیتر کرسچین بیٹزمین نے کہا ہے کہ زویا ناصر نے نہیں بلکہ انہوں نے خود زویا ناصر کو چھوڑا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر مئی 25 2021، 6:12 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

جرمن وی لاگر کرسچین بیٹزمین نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس پر اُن کی بھارتی مداح نے کمنٹ کیا۔

بھارت سے تعلق رکھنے والی خاتون نے لکھا کہ ’ہمیں معلوم ہے کہ آپ بہت دُکھی ہیں کیونکہ آپ کی منگیتر اور آپ کے دوستوں نے آپ کو تنہا چھوڑ دیا ہے اور اس کے ہزاروں افراد آپ پر شدید تنقید بھی کررہے ہیں۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’پریشان نہیں ہوں کیونکہ وقت سے بڑا مرہم کوئی نہیں ہوتا۔‘

بھارتی مداح کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے جرمن وی لاگر کرسچین بیٹزمین نے لکھا کہ ’زویا نے مجھے نہیں چھوڑا بلکہ میں نے خود اُس سے تعلقات ختم کیے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اس تعلق کے ختم ہونے کے پیچھے ایک بالکل مختلف کہانی ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل زویا ناصر نے جرمن وی لاگر کرسٹن بیٹزمن سے منگنی توڑنے کا اعلان کیا تھا۔

انسٹاگرام سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں اور کرسٹن بیٹزمن اب اس رشتے سے منسلک نہیں رہیں گے۔

علیحدگی کی وجوہات بیان کرتے ہوئےانہوں نے لکھا کہ کرسٹن نے اچانک میرے ملک، اس کی ثقافت، لوگوں اور خاص طور پر مذہب کے بارے میں اپنے نظریات تبدیل کر دیئے اور انتہائی غیر مناسب الفاظ ادا کئے۔

انہوں نے کہا کہ ہر معاشرے میں کچھ مذہبی اور سماجی حدود ہوتی ہیں جن کو جو کچھ بھی ہو توڑا نہیں جاتا۔

Advertisement
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

  • 3 دن قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

  • 18 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

  • 3 دن قبل
نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

  • 16 گھنٹے قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

  • 19 گھنٹے قبل
گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

  • 3 دن قبل
پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

  • 16 گھنٹے قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 3 دن قبل
پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

  • 3 دن قبل
پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

  • 17 گھنٹے قبل
پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

  • 2 دن قبل
Advertisement