جی این این سوشل

پاکستان

صنم جاوید کی مشکلات میں کمی نہ آئی، رہائی کے بعد ایک مرتبہ پھر گرفتار

پولیس نے تھانہ شادمان میں درج مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو گرفتار کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صنم جاوید کی مشکلات میں کمی نہ آئی، رہائی کے بعد ایک مرتبہ پھر گرفتار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پی ٹی آئی کارکن اور امیدوار صنم جاوید کی مشکلات میں کمی نہ آئی، رہائی کے بعد ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا گیا ۔

انویسٹی گیشن پولیس نے تھانہ شادمان جلانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ صنم جاوید کو تھانہ شادمان منتقل کیا جائے گا۔ 

قبل ازیں لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلم لیگ (ن) ہاؤس جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی ورکر صنم جاوید اور محمد تنویر کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرلی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نے فیصلہ سنایا۔

واضع رہے کہ مسلم لیگ ن ہاؤس جلانے کے کیس میں آج ہی  صنم جاوید  کی ضمانت عدالت نے منظور کی تھی۔

علاقائی

خاتون پولیس اہلکار کو ٹک ٹاک بنانا مہنگا پڑ گیا!

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل ماریہ گل کو فوری طور پر معطل کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خاتون پولیس اہلکار کو ٹک ٹاک بنانا مہنگا پڑ گیا!

کراچی: کراچی کی ایک لیڈی پولیس اہلکار کو ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا۔ دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر کانسٹیبل ماریہ گل کو معطل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے گزری تھانے میں تعینات لیڈی کانسٹیبل ماریہ گل نے دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک ویڈیو بنائی جسے سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا گیا۔ اس ویڈیو میں وہ کراچی کی مائی کولاچی کاز وے پر اپنی ڈیوٹی کے بارے میں بتاتی نظر آ رہی ہیں۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل ماریہ گل کو فوری طور پر معطل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ایک پروفیشنل ادارہ ہے اور اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، سرکاری ملازمین بغیر اجازت سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کر سکتے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

فی تولہ نرخ میں ایک ہزار روپے کی کمی سے سونا 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے کا ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی اور مقامی مارکیٹس میں  سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قمیت میں کمی ہو گئی۔

ملک بھر میں سونے کے فی تولہ نرخ ایک ہزار روپے کم ہو گئے، جس سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

اس کے برعکس دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ہوئی جس سے 10 گرام سونا 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے تک پہنچ گیا۔

چاندی کی فی تولہ قیمت کوئی ردو بدل نہیں ہوا، فی تولہ چاندی کی قیمت 2950 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخوں میں 5 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس سے فی اونس سونا 2498 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال، ناقابل تردید ثبوت منظر عام پر

خارجی روح اللہ نے اپنی ویڈیو میں خود اعتراف کیا ہے کہ اس نے خود بھی دس روز تک خودکش بمبار بننے کی تربیت حاصل کی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال، ناقابل تردید ثبوت منظر عام پر

اسلام آباد:پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے متعلق مزید ناقابل تردید شواہد ایک بار پھر منظر عام پر آگئے ہیں۔ 

افغان عبوری حکومت کی جانب سے خارجی دہشت گردوں کی پشت پناہی سے عالمی اور بالخصوص خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

افغان عبوری حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے افغان سرزمین عالمی دہشت گردوں کی آماجگاہ بن گئی ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی جڑیں افغانستان میں ملتی ہیں۔ افغان حکومت کو بارہا اس مسئلے سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔ 

حالیہ طور پر خارجی خود کش بمبار روح اللہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد افغانستان میں موجود خوارج کی پشت پناہی کے ناقابل تردید شواہد ملے ہیں۔

خارجی روح اللہ نے اپنی ویڈیو میں خود اعتراف کیا ہے کہ اس نے خود بھی دس روز تک خودکش بمبار بننے کی تربیت حاصل کی ہے۔ 

اس نے مزید بتایا کہ صبغت اللہ، فاروق اور ذاکر نامی افراد خودکش حملوں کی تربیت دیتے ہیں۔ امان اللہ نامی شخص نے اسے بارڈر پار کرایا جہاں سجاد نامی شخص نے سلیمان سے ملوایا۔ سلیمان نے اسے ایک ٹرک پر سوار کیا، لیکن اسے سکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll