پاکستان اور ایران معاشی سرگرمیاں بڑھانے اور دہشت گردی سے مشترکہ طور پر نمٹنے کیلئے عزم
پاکستانی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللّہیان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس


پاکستان اور ایران کے مابین سرحدی علاقوں میں معاشی سرگرمیوں کو بڑھانے اور دہشت گردی سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران باہمی مفاد کے مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔
پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ دہشت گردی کا مسئلہ دونوں ملکوں کے لیے مشترکہ چیلنج ہے۔ مضبوط تعلقات دونوں ممالک کی ترقی کے لیے اہم ہیں، ایران سے تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینےکے خواہاں ہیں، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائی کی ضرورت ہے۔
جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ دونوں ممالک سیاسی اور سکیورٹی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہیں، دہشت گردی دونوں ممالک کے لیے ایک خطرہ ہے۔ دونوں ملکوں نے سرحدی علاقوں میں معاشی سرگرمیوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔مند پشین بارڈر پر مارکیٹ کھولی جا رہی ہے اور پانچ دیگر مشترکہ سرحدی مارکیٹوں کے قیام کے لیے تیزی سے کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ان کو بھی جلد از جلد آپریشنل کیا جائے گا۔
اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان میں مقیم افراد کو ایک ہی قوم سمجھتے ہیں۔ایران، پاکستان کے ساتھ قریبی برادرانہ تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملک ایک دوسرے کی سرحدی اور علاقائی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ جغرافیائی تعلقات بھی اہمیت کے حامل ہیں، پاکستان کی سکیورٹی ہمارے لیے مقدم ہے۔
مہمان وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ سے ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایران اور پاکستان دہشت گردوں کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہماری سکیورٹی کو خطرے سے دوچار کریں۔ ایرانی صدر کے جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان گذشتہ روز ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ ایرانی وزیر خارجہ ایک ایسے موقع پر پاکستان کے دورے پر آئے ہیں جب دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات گذشتہ کچھ عرصے سے کافی کشیدہ ہیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 17 گھنٹے قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 11 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 17 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 20 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل





