جی این این سوشل

کھیل

بھارتی ڈیوس کپ ٹیم پاکستان کے خلاف گروپ ون پلے آف ٹائی کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

بھارتی ڈیوس کپ ٹیم 1964 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کر رہی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارتی ڈیوس کپ ٹیم پاکستان کے خلاف گروپ ون پلے آف ٹائی کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: دس رکنی بھارتی ٹینس ٹیم پاکستان کے خلاف ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ون کے پلے آف ٹائی کے لئے اسلام آباد پہنچ گئی جس میں پانچ کھلاڑی اور پانچ آفیشلز شامل ہیں۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ترجمان نے پیر کو بتایا کہ بھارتی ڈیوس کپ ٹیم 1964 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ کھلاڑیوں کے علاوہ بھارتی سکواڈ میں دو فزیوز، ایک کوچ، ایک منیجر اور ایک کوآرڈینیٹر شامل ہیں۔ ٹائی سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے گراس کورٹس پر 3 سے 4 فروری تک کھیلا جائے گا۔

آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن (اے آئی ٹی اے)نے ابتدائی طور پر ایک غیر جانبدار مقام پر ٹائی کھیلنے کی اپیل کی تھی، تاہم انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن ٹریبونل نے اسے مسترد کر دیا۔ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان آخری بار ٹائی 2019 میں قزخستان میں کھیلی گئی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن پہلے ہی ٹائی کے لیے ٹیم کا اعلان کر چکی ہے جس میں مزمل مرتضیٰ، اعصام الحق قریشی، عقیل خان، محمد شعیب اور برکت اللہ شامل ہیں۔ محمد عابد ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

علاقائی

خیبر پختونخوا میں ڈرون حملے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بیرسٹر سیف

کسی گھر میں کچھ بارودی مواد تھا جس کی وجہ سے دھماکا ہوا، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا میں ڈرون حملے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ڈرون حملے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ کسی گھر میں کچھ بارودی مواد تھا جس کی وجہ سے دھماکا ہوا، اس کا تعلق ڈرون حملے سے نہیں ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت جلد بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے، صوبے کا بجٹ عوامی توقعات کے مطابق ہو گا، خیبر پختونخوا میں مہنگائی میں کمی آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تصادم نہیں بلکہ اپنے حق کی بات کر رہے ہیں، وفاق پختونخوا کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہا ہے ،وفاق ہمارا بجلی سے متعلق مطالبہ پورا کرے ،ہمیں بجلی چور کہا جا رہا ہے ایسے باتیں برداشت نہیں۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ  ہمیں ایک چیف سیکرٹری تک نہیں دیا جا رہا ، یقینی دہانیوں کے باوجودوفاق خیبر پختونخوا کے بقایاجات ادا نہیں کر رہا، فاٹا میں ترقیاتی کاموں کے فنڈز شیئر کرنے سے متعلق اعلان ہوئے مگر فنڈز نہیں آئے۔

وزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری کابینہ نے لوکل کسانوں سے6 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا حکم دیا، پہلے مرحلے میں 3 لاکھ ٹن گندم خرید رہے ہیں،40 کلو گندم کی قیمت 3900 رکھی گئی ہے، ایمپورٹڈ گندم بالکل نہیں خریدیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت لوکل کسانوں سے 17 ہزار میٹرک ٹن خرید چکی ہے، بعض لوگ ہمارے خلاف افواہیں بھی پھیلا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے ویژن کے مطابق خوشحال کسان خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے، پنجاب حکومت نے پنجاب کے کسانوں کو تنگ کرنے کے لیے 35 لاکھ ٹن گندم باہر سے منگوائی۔

ظاہر شاہ نے کہا کہ دنیا میں گندم اور پانی پر ہمیشہ سے جنگیں ہوتی آئی ہیں، پاسکو سے گندم خریدنے پر 5600 روپے من مل رہی ہے ، لوکل کسانوں سے گندم لینے پر 12 ارب روپے کی بچت ہو گی، ہم نے ایک ایپ بنائی ہے جس میں کسان گندم کا اندراج کر سکتے ہیں، ہمیں 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی ضرورت ہے ، لوگوں نے 14 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا اندراج کروایا ہے ۔

صوبائی وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ کے پی میں 20 کلو آٹے کی قیمت 3200 سے 1650 ہو گئی ہے، ہمارے حکومت میں کوئی بھی ڈرون حملہ نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزستان واقع پر پورے پاکستان کے طلبہ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں ، طلبہ واپس لانے کے لیے ہم وفاق کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع

پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ کے لیے شرائط و اہداف فائنل کیے جائیں گے، وزارت خزانہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پالیسی سطح کے مذاکرات کے دوران نئے قرض کے حجم پر بھی بات فائنل ہو گی، پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ کے لیے شرائط و اہداف فائنل کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر ریونیو اور نان ٹیکس آمدنی کے آئندہ مالی سال کے اہداف طے کیے جائیں گے، پالیسی سطح کے مذاکرات کے اختتام پر نئے قرض پروگرام کے لیے معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ معاشی ٹیم نے آئندہ مالی سال کے دوران ایکسٹرنل فنانسنگ کا ابتدائی تخمینہ 22 ارب ڈالر تک لگایا ہے، پانڈا بانڈز کا اجراء آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کردہ پلان میں شامل ہے۔

آئندہ مالی سال کے دوران حکومت کا ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کے انٹرنیشنل سکوک بانڈز کے اجراء کا پلان ہے، دوست ممالک سے تقریباً 12 ارب ڈالر قرض رول اوور کروانا بھی آئی ایم ایف سے شیئر کردہ پلان کا حصہ ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران پانڈا بانڈز پہلی سہ ماہی کے دوران ہی جاری کیے جائیں گے، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے نئی فنانسنگ بھی پلان میں شامل کی گئی ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کانگو میں صدر کے خلاف ہونے والی بغاوت کی کوشش کو ناکام

فوج نے بغاوت کی کوشش میں ایک باغی اور  2 سکیورٹی اہلکار کو ہلاک کرکے کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کانگو میں  صدر کے خلاف ہونے والی بغاوت کی کوشش کو ناکام

افریقی ملک عوامی جمہوریہ کانگو میں فوج نے صدر  فلیکس شیٹ سکیڈ کے خلاف ہونے والی بغاوت کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عوامی جمہوریہ کانگو میں آج صبح بغاوت کی کوشش میں ایک باغی اور  2 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ موقع پر موجود گواہوں کے مطابق فوجی لباس میں موجود 20 کے قریب افراد نے کانگو کے صدر کے اہم اتحادی اور اسپیکر شپ کے امیدوار  وائٹل کامہیری کی رہائش گاہ پر حملہ کیا جسے وہاں موجود سکیورٹی نے ناکام بنایا۔

عوامی جمہوریہ کانگو کے فوجی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہم نے بغاوت کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسے کچل دیا ہے اور اب حالات مکمل کنٹرول میں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll