اعدادوشمار کا جائزہ لیتے ہوئے شرح سود22فیصد پربرقرار رکھنے کافیصلہ ، گورنر اسٹیٹ بینک


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آئندہ دو ماہ کے لئے شرح سود کا اعلان کر دیا گیا۔
گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ معاشی اعدادوشمار کا جائزہ لیتے ہوئے شرح سود22فیصد پربرقرار رکھنے کافیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کمی کے بعد 0.7 فیصد پر آگیا جبکہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ2022 میں 17ارب ڈالر تھا، اس وقت زرمبادلہ ذخائر8.3 ارب ڈالر ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ ایکسٹرنل اکاونٹ کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔
جمیل احمد نے مزید کہا کہ پچھلے6 ماہ میں ہمارے ریزرو بڑھ گئے ہیں، تمام قسم کی ادائیگی کے باوجود ہمارے ذخائر 4 ملین اضافے سے 8 ارب ڈالر ہیں۔ مئی 2023 میں مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح پر تھی ، اب آہستہ آہستہ کمی آنا شروع ہوئی ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح 29 فیصد ہے،
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مارچ کے بعد سے قوی امید ہے مہنگائی کی شرح میں مزید کمی آئے گی، اور سال 2024 کے اختتام تک مہنگائی کی شرح 23 سے 25 فیصد رہے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پہلے ہم نے20 سے 22 فیصد مہنگائی کا تخمینہ لگایا تھا ، انڈسٹری کی پیداواری صلاحیت میں اب بہتری ہورہی ہے ، انڈسٹری کی جانب سے معاشی سرگرمیوں کو مثبت لیا ہے ، رواں مالی سال معاشی نمو 2سے 3 فیصد تک رہنے کی توقع ہے ۔
اسرائیل کا غزہ سٹی پر قبضے کا اعلان، 60 ہزار ریزرو فوجی طلب
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کی بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 4 گھنٹے قبل

قومی ٹیم ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کے لیے دبئی پہنچ گئی، سلمان آغا قیادت کریں گے
- 4 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کی کامیاب ڈپلومیسی کی بدولت پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، واشنگٹن پوسٹ
- 11 گھنٹے قبل

کراچی میں بارش سے ہلاکتیں 17 تک جا پہنچیں، نظامِ زندگی بدستور درہم برہم
- 5 گھنٹے قبل

کراچی میں موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، نظامِ زندگی مفلوج، 8 افراد جاں بحق
- 8 گھنٹے قبل

کراچی میں دوبارہ موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب آنے لگے
- 8 گھنٹے قبل

پنجاب کا خیبرپختونخوا اور کراچی سے اظہار یکجہتی، ہر ممکن تعاون کی پیشکش
- 5 گھنٹے قبل

بارش رکے گی تو پانی نکال دیں گے، مراد علی شاہ
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کاخیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ اضلاع کا دورہ
- 10 گھنٹے قبل

تین ملکی مذاکرات: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان، چین اور افغانستان کا ڈائیلاگ: دہشتگردی کے خلاف تعاون، سی پیک کی توسیع پر اتفاق
- 5 گھنٹے قبل