پاک بھارت ٹاکرا: ایشان کشن کی طوفانی اننگ،بھارت کا پاکستان کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف
قومی ٹیم کی جانب سے صائم ایوب نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کپتان سلمان آغا اور عثمان طارق نے 1، 1 وکٹ حاصل کی


کولمبو: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت نے ایشان کشن کی طوفانی بلے بازی کی بدولت پاکستان کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان نے پہلے اوور میں ہی بھارت کی اہم وکٹ گرا دی۔ سلمان آغا نے پہلے اوور میں ہی ابھیشک شرما کو صفر پر آؤٹ کر دیا۔ ابھیشک شرما کا کیچ شاہین شاہ آفریدی نے پکڑا۔
بھارت کی دوسری وکٹ 88 کے مجموعی رنز پر گر ی جب ایشان کشن نے 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 77 رن بنا کرصائم ایوب کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔
بھارت کی تیسری وکٹ 126 کے مجموعی رنز پر گر گئی۔ صائم ایوب کی گیند پر تلک ورما 25 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
جبکہ اگلی گیند پر ہی صائم ایوب نے ایک اور بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا کی وکٹ لے لی۔ ہاردک پانڈیا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
بھارت کی پاکستان کیخلاف پانچویں وکٹ 159 کے مجموعی رنز پر گر گئی۔ عثمان طارق کی گیند پر سوریا کمار یادیو 32رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
قومی ٹیم کی جانب سے صائم ایوب نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کپتان سلمان آغا اور عثمان طارق نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بلے بازی کرنے کی دعوت دی تھی۔ ٹاس کے بعد بھارتی کپتان نے سپرٹ آف کرکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا۔
پاکستانی سکواڈ
صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور عثمان خان ، بابراعظم، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف ،عثمان طارق، شاہین آفریدی اور ابرار احمد شامل ہیں۔
بھارتی سکواڈ
بھارتی ٹیم میں ابھیشیک شرما اشان کشن، تلک ورما، سوریا کمار یادیو، ہاردک پانڈیا شیوم دوبے اور اکشرپٹیل ورن چکرورتی، کلدیپ یادیو اور جسپریت بمرا بھارتی ٹیم کا حصہ ہیں۔
دوسری جانب چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم پہنچ گئے جنہوں نے ٹیم کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک گھنٹہ قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک گھنٹہ قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- ایک دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 6 گھنٹے قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل





