توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سناتے وقت میرٹ کو نہیں دیکھا گیا، بیرسٹر اعتزاز احسن
فیئر ٹرائل سمیت ملزموں کے تمام بنیادی حقوق مجروح کئے گئے، سینئر قانون دان

.jpg&w=3840&q=75)
سینئیر قانون دان بیرسٹر اعتراز احسن نے توشہ خانہ کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ سناتے وقت میرٹ کو نہیں دیکھا گیا، فیئر ٹرائل سمیت ملزموں کے تمام بنیادی حقوق مجروح کئے گئے۔ اپیل میں یہ فیصلہ 15 منٹ بھی نہیں ٹک سکے گا۔ بانی پی ٹی آئی کی سزائیں فوری ہائیکورٹ سے معطل ہونی ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ سزائیں دیتے وقت ملزم کو دفاع کا حق نہیں دیا گیا۔ پراسکیوشن کے وکلاء کو ملزم کا وکیل مقرر کروایا گیا، ملزم کا 342 کا بیان بغیر لیے سزا ہوئی، سائفر کیس میں ملزم کے گواہوں کو نہیں بلوایا گیا، سائفر میں بانی پی ٹی آئی کے 342 کے بیان پر ان کے دستخط ہی نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا پر جگ ہنسائی ہوگی، ملزمان کو بغیر موقع دیئے سزا دی جاتی ہے، اس سزا کے ملکی معشیت پر برے اثرات پڑیں گے۔ 8 فروری سے پہلے اپیلوں کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے بھی توشہ خانہ سے گاڑیاں لی ہیں اور فروحت بھی کیں، ان پر ایسا کوئی کیس نہیں بنایا گیا، ہم پچھلے سترہ سال سے یہی ڈرامہ دیکھ رہے ہیں اس کو اب بند ہونا چاہیے ۔آج ایک پارٹی کے ساتھ یہ ہورہا ہے کل کسی اور سیاسی جماعت سے ہوگا۔
ماہر قانون حسن رضا کا نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی بڑی طرح سے پھنس گئے ہیں، نیب قانون کے مطابق 7 دن میں اپیل کرنا پڑے گی۔ سزا زیادہ سے زیادہ کی گئی ہے اس کی سکروٹنی اور دلائل کے لئے سال ہہ سال لگے گے۔

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل
این ڈی ایم اے نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ایک اورکھیپ روانہ کردی
- 11 گھنٹے قبل

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- ایک دن قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- ایک دن قبل

محکمہ موسمیات کی 20 دسمبر سے بارشوں کی پیشگوئی
- 10 گھنٹے قبل

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- 2 دن قبل
بونڈی بیچ حملے میں ہلاک افراد کی تدفین کا آغازکر دیا گیا
- 12 گھنٹے قبل

بلوچستان:ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ
- 12 گھنٹے قبل
چین میں پاک بحریہ کی چوتھی ہنگورکلاس آبدوز غازی کی لانچنگ تقریب، ایک اور سنگ میل عبور
- 9 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان،روس کا باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار
- 13 گھنٹے قبل









