ضمنی الیکشن میں اپنے قائد عمران خان کے ساتھ الیکشن لڑوں گا، حماد اظہر


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے عام انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔
حماد اظہر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں نے سپریم کورٹ سے اپنے کاغذات نامزدگی غیر قانونی طور پر مسترد ہونے کی اپیل اس لئے واپس لی کے الیکشن سے صرف ہفتہ پہلے انتخابی نشان بدلنے کا نقصان ہو سکتا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ کے ان جج صاحبان کا شکریہ جنہوں نے واضح قانون اور اپنے ہی فیصلوں کے برعکس میرے کاغذات منظور نہیں کئے۔
میں نے سپریم کورٹ سے اپنے کاغذات نامزدگی غیر قانونی طور پر مسترد ہونے کی اپیل اس لئے واپس لی کے الیکشن سے صرف ہفتہ پہلے انتخابی نشان بدلنے کا نقصان ہو سکتا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ کے ان جج صاحبان کا شکریہ جنھوں نے واضح قانون اور اپنے ہی فیصلوں کے برعکس میرے کاغذات منظور نہیں کئے۔…
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) January 31, 2024
انہوں نے مزید کہا کہ پورا ہفتہ فیصلے کی تحریر نہیں دی جس کی بنیاد پر سپریم کورٹ میں بروقت اپیل دائر ہو سکے۔ میرے والد الیکشن لڑ رہیں ہیں اور الحمدللہ ان کی کمپین بہت مضبوط ہے۔ میں انشاللہ ضمنی الیکشن میں اپنے قائد عمران خان کے ساتھ الیکشن لڑوں گا۔
واضع رہے کہ سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل نے حماد اظہرکے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حماد اظہر اپیل کی پیروی نہیں کرنا چاہتے۔
جسٹس منصور نے سوال کیا کہ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں 62 ون ایف کا حوالہ کیوں دیا ہے؟ سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ازخود نہیں ہوتا۔
وکیل درخواست گزار نے اپنے دلائل میں کہا کہ اشتہاری کی اہلیت کے حوالے سے سپریم کورت کا فیصلہ بھی آ چکا ہے جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ اپیل واپس لینے کی وجہ سے حماد اظہر کو فیصلے کا فائدہ نہیں ہو گا۔جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے کہ حماد اظہر سرنڈر نہیں کرنا چاہتے۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 17 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 19 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 14 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 14 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 18 hours ago



