حکومت نے ہی بنی گالہ کو سب جیل قرار دیا، رہنما پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان حامد خان نےکہا ہے کہ سابق خاتون اول اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشرہ بی بی کے متعلق چلائی جانی والی خبر درست نہیں ہے۔ بشرہ بی بی نے بہت بہادری سے گرفتاری دی اور انہی کے مشورہ پر گرفتاری پیش کی ۔
سینئر وکیل اور پی ٹی آئی رہنما حامد خان کاکہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جانے سے پہلے ہائیکورٹ آئی تھیں،بشریٰ بی بی نے مجھ سے مشورہ کیا تھا کہ اب کیا کرنا چاہئے،میں نے مشورہ دیا تھا آپ خود کو اڈیالہ پیش کریں،بشریٰ بی بی کو کہا تھا کہ باعزت طریقے سے گرفتاری دیں۔
بشرہ بی بی کے متعلق چلائی جانی والی خبر درست نہیں ہے۔ بشرہ بی بی نے بہت بہادری سے گرفتاری دی ۔ اُن کو واپس بنی گالہ بیجھنے کا فیصلہ جیل انتظامیہ کا ہے۔
— PTI (@PTIofficial) February 1, 2024
حامد خان
pic.twitter.com/qpwtG82QgV
حامد خان کا مزید کہناتھا کہ بشریٰ بی بی بنی گالہ جانے کے بجائےاڈیالہ آئیں اور گرفتاری پیش کی،حکومت نے ہی بنی گالہ کو سب جیل قرار دیا، بشریٰ بی بی کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔
ان کاکہناتھا کہ عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عوام 8تاریخ کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ دیں، پی ٹی آئی امیدواروں کو اٹھایا جارہا ہے 8 فروری کو پوری قوم ہر رکاوٹ اور مشکل کے باوجود گھروں سے نکل کر ووٹ کاسٹ کریں آپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ غلامی یا حقیقی آزادی تمام تر کیسسز میں سزا کے باوجود عمران خان ہشاش بشاش حوصلے بلند و بالا مزید قوت کے ساتھ قوم کو لیڈ کرنے کیے لئیے تیار ہے۔
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 20 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 20 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 20 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 20 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 21 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 20 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 17 گھنٹے قبل




