Advertisement
پاکستان

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں امن و امان کے نفاذ کے حوالے سے ہمارے عزم کو ختم کرنے میں ہمیشہ کی طرح ناکام رہیں گی، انوار الحق کاکڑ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر فروری 5 2024، 7:31 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی  ڈیرہ اسماعیل خان میں  دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں امن و امان کے نفاذ کے حوالے سے ہمارے عزم کو ختم کرنے میں ہمیشہ کی طرح ناکام رہیں گی۔

نگران وزیراعظم نےحملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔نگران وزیراعظم نے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کرنے پر پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حملے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

نگران وزیر اعظم نے کہا کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں امن و امان کے نفاذ کے حوالے سے ہمارے عزم کو ختم کرنے میں ہمیشہ کی طرح ناکام رہیں گی،پوری قوم پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔

Advertisement