نواز شریف انتخابات میں گڑبڑ کرنے کے لئے انتظامیہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
میرے لئے بہت مشکل ہے کہ ن لیگ کے ساتھ اتحاد میں جاؤں، چیئرمین پیپلز پارٹی


پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ نواز شریف انتخابات میں گڑبڑ کرنے کےلئے انتظامیہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں، جب کہ نگران حکومت اور انتظامیہ نواز شریف کےحق میں جانبدارہیں۔ میرے لئے بہت مشکل ہے کہ ن لیگ کے ساتھ اتحاد میں جاؤں۔
امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ (ن) سے اتحاد مشکل ہے، میرے لیے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ چلنا اب بہت مشکل ہے۔ جس حد تک ممکن ہو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے اور شفاف انتخابات کرائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف انتخابات میں گڑبڑ کرنے کےلئے انتظامیہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں، نگران حکومت اور انتظامیہ نواز شریف کےحق میں جانبدارہیں،خبردار کر رہا ہوں کہ ایسا کچھ نہیں ہونا چاہیے۔ یہ مسلم لیگ میثاق جمہوریت والی مسلم لیگ نہیں رہی، یہ ووٹ کو عزت دو والی نہیں بلکہ آئی جے آئی والی مسلم لیگ ہے، یہ امیر المومنین بننے کے خواب دیکھنے والی مسلم لیگ ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعہ بالکل سیاست کے دائرے میں نہیں تھا، سیاست دانوں کو قواعد طےکرناہوں گےاور سیاست کوسیاست ہی رکھیں۔ امید ہےنواز شریف کے دباؤ کے باوجود نگران حکومت الیکشن میں مداخلت نہیں کرےگی اور امید ہے پیپلز پارٹی کامیاب ہوکر حکومت بنائےگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن شفافیت پرپہلے سے سوالات ہیں، چاہتے ہیں انتخابی عمل پر اس سے زیادہ تنقید نہ ہو ، جتنا ممکن ہو صاف و شفاف الیکشن کرائے جائیں، لیول پلیئنگ فیلڈ دیں تاکہ الیکشن کی ساکھ بحال ہو، تاکہ جو بھی وزارت عظمیٰ سنبھالے ہمارا ملک مثبت سمت میں چلے، ملک میں سیاسی افہام و تفہیم چاہتے ہیں تاکہ پاکستان آگے چلے۔

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 34 منٹ قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 14 منٹ قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 20 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک گھنٹہ قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل



