جی این این سوشل

پاکستان

انتخابا ت میں کسی بھی قسم کے پروپوگینڈے کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی ، آئی جی پنجاب

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ انتخابی عمل میں گڑ بڑ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق سخت قانونی کارروائی ہوگی، قانون ہاتھ میں لینے یا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد سے آہنی ہاتھ سے نمٹیں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انتخابا ت   میں کسی بھی قسم کے پروپوگینڈے کے خلاف  سخت قانونی کارروائی ہوگی ، آئی جی پنجاب
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ انتخابی عمل میں گڑ بڑ کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ 

انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں گڑ بڑ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق سخت قانونی کارروائی ہوگی، قانون ہاتھ میں لینے یا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد سے آہنی ہاتھ سے نمٹیں گے۔

الیکشن 2024ء کے پیش نظر آئی جی عثمان انور نے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ الیکشن کے پر امن انعقاد کیلئے الحمدللہ پنجاب پولیس تیار ہے، پاکستان کے تمام قومی ادارے پر امن اور شفاف انتخابات کو یقینی بنا رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام لا انفورسمنٹ ایجنسیز، آرمڈ و سول آرمڈ فورسز مل کر الیکشن کمیشن کی قیادت میں الیکشن کروانے جا رہے ہیں، الیکشن کے دوران لڑائی جھگڑے کا خطرہ موجود رہتا ہے،انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں کسی قسم کے جھگڑے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی ۔

جرم

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

پولیس نے واقعہ کی جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرگرم عمل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کوئٹہ: کلی دیبہ میں نامعلوم افراد نے ایک پولیس اہلکار پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار کی گاڑی پر گھر کے قریب فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے واقعہ کی جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ابھی تک ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کانگو میں جیل کو توڑنے کی کوشش کے دوران سینکڑوں افراد ہلاک

واقعے میں 129 لوگ مارے گئے جن میں 24 وہ افراد بھی شامل ہیں جنہیں انتباہ کے بعد گولی مار دی گئی، وزیر داخلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کانگو میں جیل کو توڑنے کی کوشش کے دوران سینکڑوں  افراد ہلاک

کانگو میں ملک کی سب سے بڑی جیل کو توڑنے کی کوشش کے دوران 129 کے قریب افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر داخلہ جیکومین شبانی نے منگل کو ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں 129 لوگ مارے گئے جن میں 24 وہ افراد بھی شامل ہیں جنہیں انتباہ کے بعد گولی مار دی گئی ۔دارالحکومت کنشاسا کی مکالا جیل میں دیگر 59 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ پیر کی صبح تقریباً 2 بجے جیل میں فائرنگ شروع ہوئی اور کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔

تاہم حکام نے اس حوالے وضاحت نہیں کی کہ اس واقعے میں کتنے قیدی فرار ہوئے یا کتنوں نے ایسا کرنے کی کوشش کی، لیکن پیر کی صبح حکومت کے ترجمان پیٹرک مویا نے قومی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ صورتحال کنٹرول میں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خاتون پولیس اہلکار کو ٹک ٹاک بنانا مہنگا پڑ گیا!

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل ماریہ گل کو فوری طور پر معطل کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خاتون پولیس اہلکار کو ٹک ٹاک بنانا مہنگا پڑ گیا!

کراچی: کراچی کی ایک لیڈی پولیس اہلکار کو ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا۔ دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر کانسٹیبل ماریہ گل کو معطل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے گزری تھانے میں تعینات لیڈی کانسٹیبل ماریہ گل نے دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک ویڈیو بنائی جسے سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا گیا۔ اس ویڈیو میں وہ کراچی کی مائی کولاچی کاز وے پر اپنی ڈیوٹی کے بارے میں بتاتی نظر آ رہی ہیں۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل ماریہ گل کو فوری طور پر معطل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ایک پروفیشنل ادارہ ہے اور اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، سرکاری ملازمین بغیر اجازت سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کر سکتے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll