قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا، کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، انوار الحق کاکڑ


نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کشمیریوں کی ان کے حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پاکستان کی حمایت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں اور جموں و کشمیر کے عوام کی خواہشات کے برخلاف کوئی حتمی حل مسلط نہیں کر سکتا،کشمیر میں بھارت جو کچھ کر رہا ہے وہ کسی انسانی المیے سے کم نہیں۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہر سال 5 فروری کو پاکستان کی حکومت اور عوام یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہیں یہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے۔ ہر سال ہم جموں و کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ جابرانہ غیرملکی قبضہ کے خلاف ان کی حق خودارادیت کیلئے جائز جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عہد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا۔ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ پاکستانی اور کشمیری اٹوٹ رشتوں میں بندھے ہیں، ہمارے خوشی اور غمی کے تہوار ایک ہیں۔ جموں و کشمیر میں جو ہو رہا ہے اس سے الگ نہیں رہ سکتے۔ ہم جموں و کشمیر تنازعہ کے اہم فریق ہیں۔
نگران وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر کے عوام کی خواہشات کے برخلاف کوئی حتمی حل مسلط نہیں کر سکتا۔ کشمیر کاز کیلئے ہمارا عزم پختہ ہے۔ تنازعہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں ہمیشہ شامل رہا ہے جو ایک غیرمتزلزل اتفاق رائے کی عکاسی کرتا ہے۔ ہمارے معاشرے کے تمام طبقات اور قومی ادارے کشمیریوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں اور پوری دنیا میں کشمیریوں کیلئے آواز بلند کر رہے ہیں ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت خود تنازعہ جموں و کشمیر کو اقوام متحدہ میں لے گیا اور خطے کی متنازعہ حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے فیصلہ کیا کہ تنازعہ کشمیر کا حتمی فیصلہ اقوام متحدہ کی زیرسرپرستی آزادانہ اور غیرجانبدارانہ استصواب رائے کے جمہوری طریقے سے کیا جائے گا تاہم اب تک کشمیریوں کو اپنا حق استعمال کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ بھارت کو استصواب رائے کے حوالے سے پاکستان اور سب سے بڑھ کر کشمیری عوام کے ساتھ اپنے پختہ وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں و کشمیر کی حیثیت سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت سے انکار کی جانب تازہ ترین قدم ہے ایسے فیصلوں کے ذریعے کشمیری عوام کی امنگوں کو مجروح نہیں کیا جا سکتا اور اس کا کوئی جواز نہیں۔ کشمیریوں نے اس فیصلے کو مسترد کر دیا۔ تنازعہ کشمیر کی حیثیت کو ہمیشہ عالمی قانون کے تناظر میں بیان کیا گیا ہے۔
انوار الحق کاکڑ کشمیریوں کی مقامی جدوجہد آزادی کو دہشتگردی کا غلط لیبل لگا کر کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ کشمیری اپنے حقوق کے حصول کیلئے بہادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دہشتگردی اور جدوجہد آزادی میں واضح فرق ہے۔ دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ ہے، ریاست کی جانب سے اس کا ارتکاب خوفناک ہوتا ہے۔ بھارت مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہے۔ کشمیر میں واحد دہشتگرد بھارت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو کشمیریوں کو اپنے مستقبل کے فیصلہ کرنے کا حق دینا چاہیے اسے مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق اور آزادیوں کو بحال کرنا چاہیے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنا چاہیے، سخت ہنگامی قانون کو منسوخ کیا جائے۔ کشمیری شہروں،قصبوں اور دیہاتوں سے فوج نکالنی چاہیے۔ آبادیاتی ڈھانچہ اور سیاسی منظرنامے کو تبدیل کرنے کیلئے اقدامات کو منسوخ کرنا چاہیے، پرامن اجتماع اور اظہار رائے کی آزادی دینی چاہیے۔ زمینی صورتحال کا مشاہدہ کرنے کیلئے آزاد مبصرین اور انسانی حقوق کے نمائندوں کو اجازت دینی چاہیے۔

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 10 گھنٹے قبل

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 10 گھنٹے قبل

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 12 گھنٹے قبل

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 13 گھنٹے قبل

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 14 گھنٹے قبل

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 15 گھنٹے قبل

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 10 گھنٹے قبل

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 10 گھنٹے قبل

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 15 گھنٹے قبل

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 13 گھنٹے قبل

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 14 گھنٹے قبل