جی این این سوشل

پاکستان

ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے نوجوانوں کی شمولیت ناگزیر ہے، نگران وزیراعظم

قیادت کا چناؤ بھی جمہوری انداز میں ہونا چاہیے تاکہ ملک میں جمہوریت کومستحکم کیا جاسکے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے نوجوانوں کی شمولیت ناگزیر ہے، نگران وزیراعظم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو ملک میں عوامی مقبولیت کے حصول کے لئے اپنی کارکردگی میں بہتری لانی چاہیے۔

ایک پوڈکاسٹ کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو جمہوریت پسند ہونا چاہیے اور ان کی قیادت کا چناؤ بھی جمہوری انداز میں ہونا چاہیے تاکہ ملک میں جمہوریت کومستحکم کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ملک میں جمہوری اقدار کے استحکام کے لئے اپنی توانائیاں بروئے کارلاتے ہوئے سیاسی نظام میں حصہ لینا چاہیے۔

انوارالحق کاکڑ نے بیرون ملک سے ترسیلات زرکے ذریعے ملک کی اقتصادی ترقی میں سمندر پار پاکستانیوں کے کردار کو سراہا۔
 

پاکستان

مولانا فضل الرحمان نے قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط لکھ دیا

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فیصلے کے خلاف مختلف بینکوں کی دائر اپیلوں کو جلد نمٹایا جائے تاکہ حکومت سود سے پاک مالیاتی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے اقدامات اٹھائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان  نے قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط لکھ دیا

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط میں وفاقی شرعی عدالت کے سودی نظام ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف مختلف بینکوں کی اپیلوں کو جلد نمٹانے کی اپیل کی۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت کے گذشتہ سال کے فیصلے میں مالیاتی نظام کو پانچ سال کے اندر سود سے  پاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فیصلے کے خلاف مختلف بینکوں کی دائر اپیلوں کو جلد نمٹایا جائے تاکہ حکومت سود سے پاک مالیاتی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے اقدامات اٹھائے۔

خط میں مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ختم نبوت کے حوالے سے آپ کا آخری مختصر فیصلہ  لائق تحسین ہے، تفصیلی فیصلہ جلدی جاری کرنے سے مسلمانان پاکستان پوری طرح مطمئن ہوجائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی

یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کے بلدیاتی  انتخابات ملتوی

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے ۔ 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں ۔

یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

طیفی بٹ کے بھائی اظہر گلشن کو لاہور پولیس نے حراست میں لے لیا

آرگنائزڈکرائم یونٹ کی جانب سے   اظہر گلشن کی گرفتاری کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

طیفی بٹ کے بھائی اظہر گلشن کو لاہور پولیس نے حراست میں لے لیا

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کو گینگ وار کا ذمہ دار ٹھرانے پر طیفی بٹ کے بھائی اظہر گلشن کو حراست میں   لے لیا گیا ۔ 

ذرائع کے مطابق   اظہر گلشن کو اسکی رہائش گاہ  سے حراست میں لیا گیا ،جاوید بٹ کے جنازے کے موقع پر اظہر گلشن نے لاہور پولیس کے سربراہ کے خلاف بیان دیا تھا،بیان میں اظہر گلشن نے گینگ وار کی وجہ سی سی پی او لاہور کو قرار دیا تھا۔  

ذرائع کا کہنا ہے اظہر گلشن  نے جاوید بٹ کے قتل کے حوالے سے آئندہ چند روز میں پریس کانفرنس بھی کرنا  تھی ، اظہر گلشن طیفی بٹ کا بڑا بھائی ہے جو ویلنشیا ٹاؤن  رہائش پذیر تھا۔ 

آرگنائزڈکرائم یونٹ کی جانب سے   اظہر گلشن کی گرفتاری کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا ہے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll