کراچی : سندھ حکومت نے ارسا چیئرمین کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے،وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ ارسا چیئرمین صوبوں کو پانی تقسیم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ارسا چیئرمین کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔وزیر اطلاعات نے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کا حق مانگنے پر ارسا چیئر مین نے سندھ کے ممبر پر تشدد کیا، اسےہٹایہ جائے۔
ناصر شاہ نے ارسا چیئرمین پر برہمی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک تو چوری اوپر سے سینا زوری، اب اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گیں، ارسا چیئرمین صوبوں کو پانی تقسیم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں، سندھ حکومت نے پانی چوری ہونے پر احتجاج کی دھمکی دی تو نالائق وزرا کی چیخیں آنا شروع ہوگئیں ہیں ۔
وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ارسا نے جان بوجھ کر تونسا، پنجند کینال کھول کر سندھ کے حصے کا پانی پنجاب کو دیا، ارسا چیئرمین اپنی حدود میں رہے اور سندھ کو اپنے حصے کا پانی فراہم کرے، سندھ کو پانی نہ ملنے کی وجہ سے سندھ کے کاشتکار سراپہ احتجاج ہیں۔
ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ وفاق ناانصافیاں بند کرے ہم کوئی خیرات نہیں مانگ رہے اپنا حق مانگ رہے ہیں، کیا ارسا چیئرمین نے عمران خان کےکہنے پر سندھ کا پانی بند کیا ہے؟، یہ سب پی ٹی آئی حکومت کے کہنے پر سندھ کے ساتھ ظلم ہورہا ہے۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 14 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 14 گھنٹے قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 8 گھنٹے قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 17 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل





