اسلام آباد: رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی ناقص رہی ہے، ناقص کارکردگی کے باعث 59 ارب روپے لائن لاسز کی نذر ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی سالانہ کارکردگی رپورٹ 2019-20جاری کردی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی ناقص رہی ہے ،ناقص کارکردگی کے باعث 59 ارب روپے لائن لاسز کی نذر ہوئے ،بجلی کمپنیاں 160 ارب روپے کی ریکوری میں ناکام رہیں ہیں ۔
نیپرا رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے علاوہ کوئی کمپنی لاسز نہ روک سکی ، پشاور ،کوئٹہ، سکھر اور حیدر آباد ناقص کاکردگی کی بڑی مثالیں ہیں ،کنکشن کے اہل صارفین کو حق سے محروم رکھا گیا، گیپکو ، فیسکو ، کیسکو اور سیپکو اپنے صارفین کو کنکشن دینے میں ناکام رہیں۔
رپورٹ کے مطابق بجلی کمپنیاں اپنے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ روکنے میں بھی ناکام رہیں ہیں ، بجلی کا لوڈ پورا ہونے کے باوجود لوڈ شیڈنگ کی گئی ، بجلی کمپنیاں صارفین کی شکایات دور کرنے میں بھی ناکام رہیں ،کمپنیاں اپنے ملازمین کیلئے حفاظتی اقدامات میں بھی ناکام ثابت ہوئیں ،2019-20میں 160 خطرناک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ بجلی کمپنیاں اعداد و شمار میں ہیرا پھیری میں ملوث پائی گئیں۔

انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیر ملکی باشندے گرفتار
- 14 گھنٹے قبل
9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید و دیگر کو 10، 10 سال قید کی سزا
- 5 گھنٹے قبل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

دوسرا ٹی 20: پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
- 13 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ میں اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کر دہ عالمی تنازعات کے پر امن حل سے متعلق قرارداد منظور
- 10 گھنٹے قبل
سابق گورنرپنجاب، پی ٹی آئی کے رہنما میاں اظہر انتقال کرگئے
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی:قائم مقام اسپیکر کا اپوزیشن کے 26معطل ارکان کو فوری بحال کرنے کا حکم
- 13 گھنٹے قبل

بنگال ٹائیگرز نےشاہینوں کو دوسرےٹی 20 میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی
- 9 گھنٹے قبل

وزیر اعلی مریم نواز کامنشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کا حکم
- 13 گھنٹے قبل
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 12 گھنٹے قبل

معروف قوال شیر میاندادکا میلبورن کے فیڈریشن اسکوائر پر تاریخی قوالی نائٹ شو
- 12 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچرسمیت 70 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا
- 14 گھنٹے قبل