ایڈووکیٹ علی ظفر کی رپورٹ میں جہانگیر ترین کو کلین چٹ مل گئی، راجہ ریاض کا دعویٰ
لاہور : تحریک انصاف ترین گروپ کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ علی ظفر ایڈووکیٹ کی رپورٹ میں جہانگیر ترین کو کلین چٹ مل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف ترین گروپ کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ نیوٹرل ایمپائر نے جہانگیر ترین کے حق میں فیصلہ دے دیا اورعلی ظفر ایڈووکیٹ کی رپورٹ میں جہانگیر ترین کو کلیئر قرار دیا گیا ہے۔
راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ علی ظفر ایڈووکیٹ کی رپورٹ جہانگیر ترین کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے منہ تمانچہ ہے، اب ایف آئی اے کے پاس مزید تحقیقات کا کوئی جواز نہیں ہے، رپورٹ حق میں آنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، جہانگیر ترین اور ہم سب سرخرو ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کوئی مالی ضابطگی نہیں ہے ، جعلی اور بوگس ایف آئی آر جو پارٹی کے سینئر ممبر کیخلاف دی گئی اس کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے ، وزیراعظم کو رپورٹ پیش کر دی گئی ہے ، وزیراعظم رپورٹ کب پبلش کرتے ہیں یہ ان پر ہے ،جہانگیر ترین گروپ 2023 تک ایسے ہی رہے گا ، سازشی لوگوں کے ہم نے نام لیے ہیں جو سازش کر رہے تھے۔ گروپ منظم رہے گا تاکہ کسی کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کریں گے تو پورا گروپ مقابلہ کرے گا۔
دوسری جانب ترین گروپ کے بعد تحریک انصاف کا ہم خیال گروپ بھی حرکت میں آگیا۔ عشائیہ پر سیاسی بیٹھک لگالی۔ بجٹ میں ترقیاتی سکیموں کا معاملہ وزیراعلی کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔ ہم خیال گروپ کے 15 سے زائد اراکین کی گزشتہ رات عشائیہ پر ملاقات ہوئی جس میں ہم خیال گروپ نے اپنے حلقوں کے معاملات حکومت سے حل کروانے بارے حکمت عملی کا جائزہ لیا۔
عشائیہ پر ہونے والی ملاقات میں سردار شہاب الدین خان، ملک غضنفر عباس چھینہ، سردار محی الدین خان کھوسہ، عامر عنایت خان شاہانی، اعجاز سلطان بندیشہ، نواب علی رضا خان خاکوانی، تیمور امجد لالی، بلال اصغر وڑائچ، کرنل ریٹائرڈ غضنفر علی شاہ، اعجاز خان جازی، فیصل فاروق چیمہ، گلریز افضل چن، علی اصغر خان لاہڑی، احسن جہانگیر بھٹی سمیت دیگر ارکان اسمبلی شریک ہوئے۔ ملاقات میں ہم خیال گروپ کے لئے بجٹ میں ترقیاتی سیکمیں شامل نہ کرنے پر شکوہ کیا۔ تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ نے جلد وزیر اعلی کے سامنے اپنے تحفظات رکھنے پر اتفاق کیا۔

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 7 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 hours ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 hours ago




