پاکستان میں19سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کیلئے ویکسی نیشن رجسٹریشن کھولنے کا فیصلہ
اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا ویکسین لگوانے کیلئے کل سے19 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کیلئے کورونا ویکسین رجسٹریشن کل سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں بتایا کہ این سی او سی اجلاس میں ہم نے تمام 19 سال اور اس سے زائد کے تمام افراد کیلئے ویکسی نیشن رجسٹریشن کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رجسٹریشن کا یہ مرحلہ کل سے شروع ہوگا، لہذا اب کورونا ویکسین کیلئے پوری قوم کی رجسٹریشن شروع ہو جائے گی، جس کو ماہرین صحت نے کویڈ ویکسینیشن کے لئے منظور کیا ہے۔
In today's NCOC meeting we decided to open up vaccination registration for all 19 years and above. This registration will start from tomorrow. So now registration will be open for the entire national population which is approved by health experts for covid vaccination
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 26, 2021
گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں و فاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ کل پہلی دفعہ ایک دن میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن کی گئی ۔اسد عمر نے کہا کہ تمام رجسٹرڈ لوگوں سے درخواست ہے جلد ویکسینیشن کے لیے ویکسین سینٹر جائیں۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق پاکستان میں اب تک ویکسی نیشن مہم کے ذریعے پچاس لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔ حکومت ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ آبادی کے تحفظ کیلئے اعلیٰ ترین سطح پر ویکسی نیشن پروگرام کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب پاکستان نے مقامی سطح پر کوروناویکسین کامیابی سے تیار کرلی ہے ، کوروناویکسین قومی ادارہ صحت میں تیار کی گئی ہے، پہلے فیز میں سنگل ڈوزکین سائینو کی1لاکھ24ڈوز تیار کی گئی ہیں۔ مقامی تیار کردہ کورونا ویکسین آئندہ ہفتے استعمال کے لیے دستیاب ہوگی، یہ کورونا ویکسین چینی ٹیم کی زیرنگرانی پاکستانی ماہرین نے تیار کی ہے۔

عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ
- 4 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری ، سخت سیکیورٹی کے احکامات
- 6 گھنٹے قبل

بابوسر ٹاپ: سرچ آپریشن جاری، لاپتا افراد کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا
- 4 گھنٹے قبل

بھارت میں مذہبی انتہا پسندی عروج پر،ائیر انڈیا کی پرواز میں مسلم مسافر پر تشدد، ویڈیو وائرل
- 5 گھنٹے قبل
چیک با ؤنس کیس میں سلیمان شہباز کو ریلیف ، مقدمہ معطل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
- 2 گھنٹے قبل

علیمہ خان کا مشعال یوسفزئی کے سینیٹر منتخب ہونے پر اعتراض: فیصلہ میرٹ کے خلاف ہے
- 4 گھنٹے قبل

توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب گواہ کا بیان قلم بند
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اور کرغزستان کا کرپٹو اور بلاک چین کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 4 گھنٹے قبل

قیدیوں کو مضر صحت کھاناکھلانے کی خبروں کے حوالے سےمحکمہ جیل پنجاب کا مؤقف سامنے آ گیا
- 5 گھنٹے قبل

پاک بھارت 7 مئی کی فضائی جھڑپ:پاک فضائیہ کی کارروائی کی تفصیلات جاری
- 4 گھنٹے قبل

بچے مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے،کسی سیاست یا احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے،بانی پی ٹی آئی
- 5 گھنٹے قبل

ایرانی صدر وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل