کراچی: 38 ممالک پر سفری پابندیوں پر عملدرآمد آج سے شروع ہورہاہے ، سول ایوی ایشن نے سی کیٹیگری فہرست میں مزید 15 ممالک شامل ، 23 مئی سے عمل درآمد کا اعلان کیا گیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ عرفان صابر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن 15 ممالک کے اضافے سے کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا ہے ۔ کیٹیگری سی ممالک میں موجود پاکستانیوں کی واپسی کے پیش نظرعملدرآمد 26 مئی تک موخر کیا گیا تھا ۔ کیٹیگری سی میں شامل 38 ممالک کے مسافروں کی آمد کو این سی او سی کی اجازت سے مشروط کیا گیا ہے ، پابندی والے ممالک میں بھارت، جنوبی افریقہ، ایران، عراق، بنگلہ دیش شامل ہیں جبکہ برازیل، زمبابوے سمیت براعظم ایشیا، یورپ اور لاطینی امریکہ کے ممالک پر بھی سفری پابندی عائد کی گئی ہے ۔ کیٹیگری سی ممالک کی ترمیمی فہرست پرعمل درآمد تاحکم ثانی جاری رہے گا ۔
دیگر ممالک سے پاکستان آنیوالے تمام مسافروں کا 72گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قراردیا گیاہے جبکہ پاکستان کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر تمام مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ ہوگا۔ ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کی رپورٹ 20منٹ کے اندر اندر حاصل ہوگی ، کورونا مثبت ہونے پر مسافر کے لئے ذاتی یا سرکاری خرچ پر 8 روزہ قرنطینہ لازمی ہوگا۔

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 43 منٹ قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 4 گھنٹے قبل



