Advertisement
پاکستان

یوسف رضا گیلانی قومی اسمبلی کی 3 نشستیں جیت گئے

علی حیدر گیلانی صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 213 سے کامیاب ہوئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر فروری 10 2024، 4:26 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
یوسف رضا گیلانی قومی اسمبلی کی 3 نشستیں جیت گئے

ملتان: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو پنجاب سے قومی اسمبلی کی 3 نشستیں مل گئیں۔ انہوں نے اپنے تین بیٹوں کے ساتھ صوبائی اسمبلی کی ایک نشست بھی جیتی۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 148 سے یوسف رضا نے کامیابی حاصل کی، ان کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی این اے 151 سے اور عبدالقادر گیلانی این اے 152 سے کامیاب ہوئے۔

علاوہ ازیں علی حیدر گیلانی صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 213 سے کامیاب ہوئے۔

Advertisement