جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کا انتخابات میں دھاندلی کیخلاف پرامن مظاہروں کا اعلان

پاکستان کی عوام نے بانی چیئرمین کے ”غلامی نامنظور“ کے ویژن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، بیرسٹر گوہر

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان تحریک انصاف کا انتخابات میں دھاندلی  کیخلاف پرامن مظاہروں کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف نے آر اوز کیخلاف پرامن مظاہروں کا اعلان کردیا ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے بانی چیئرمین کے ”غلامی نامنظور“ کے ویژن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، 8 فروری کو تمام تر مشکلات کے باوجود عوام گھروں سے نکلے لیکن ریٹرننگ افسران کے ذریعے انکا مینڈیٹ چُرانے اور نتائج کےساتھ چھیڑ چھاڑجمہوریت پر شب خون مارنے کی ناقابلِ قبول کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بھی کوشش ملک کیلئےسود مند ثابت ہوگی نہ ہی عوام اپنےووٹ کی بےحرمتی گوارا کریں گے۔ تحریک انصاف کی واضح جیت کو شکست میں بدلنے والے ریٹرننگ افسران کیخلاف آج پرامن احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کارکنان سے اپیل کی کہ  قومی پرچم اور پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈوں کےساتھ پرامن طریقے سے احتجاج میں شامل ہوں، عوام کے مینڈیٹ کے تحفظ کیلئے پرامن احتجاج کا اپنا بنیادی آئینی، جمہوری اور سیاسی حق استعمال کریں۔ مرکز، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں واضح اکثریت حاصل کرنے کےباعث حکومت سازی تحریک انصاف کا بنیادی دستوری و جمہوری حق ہے جبکہ پاکستان کا مفاد عوام کے مینڈیٹ کے مکمل احترام ہی میں پوشیدہ ہے۔

پاکستان

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

سینیٹ اجلاس میں پیش کی گئی قرارداد میں 7 ستمبر کو سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر  7 ستمبر کو عام تعطیل کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

سینیٹ نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے روز 7 ستمبر کو عام تعطیل کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی، سینیٹ اجلاس میں پیش کی گئی قرارداد میں 7 ستمبر کو سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے پارلیمنٹ کی جانب سے 7 ستمبر 1974 کو متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دینے کی یاد گاری قرار داد پیش کی۔

قرارداد کے متن کے مطابق یہ دن صرف پاکستان نہیں دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے تاریخی تھا، اس دن مسلمانوں کی ایک طویل جدو جہد کامیاب ہوئی، ایوان بالا حکومت کو تجویز کرتا ہے کہ آج کے دن کو سرکاری سطح پر منایا جائے، قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے دن کو قومی تعطیل دی جائے۔

سینیٹ اجلاس میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے موقع پر عام تعطیل کی قرارداد منظور کرلی گئی جبکہ قرارداد منظور ہونے کے بعد سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا، اس طرح آئینی ترمیم پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ مشق ایلنگ اسٹرائیک 2 اختتام پذیر

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ مشق ایلِنگ اسٹرائیک ٹو مشق نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ مشق ایلنگ اسٹرائیک 2 اختتام پذیر

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ مشق ایلنگ اسٹرائیک 2 اختتام پذیر ہو گئی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ مشق ایلِنگ اسٹرائیک ٹو مشق نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کی انسداد دہشت گردی کے حوالے سے یہ دوسری مشق ہے، فوجی جوانوں کا مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارتوں کے اعلیٰ ترین معیارات کا مظاہرہ کیا گیا۔  

ترجمان کے مطابق ایک ہفتہ طویل مشق ایلنگ اسٹرائیک 2 کا آغاز 8 ستمبر سے ہوا، مشق کا مقصد دونوں افواج کے درمیان باہمی تجربات اور تربیتی مہارتوں سے استفادہ کرنا تھا۔

اختتامی تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ 17 ڈویژن مہمان خصوصی تھے جبکہ انڈونیشیا کے دفاعی اتاشی کرنل بوڈی ویرمین نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی، فوج جوانوں نے مشق کے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج

احتساب عدالت سے بریت کی درخواست مسترد کیے جانے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

190 ملین پاؤنڈ  کیس،  عمران خان اور  بشریٰ بی بی کی  بریت کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج

190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس، بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بریت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

احتساب عدالت سے بریت کی درخواست مسترد کیے جانے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی گئی، اپیل میں احتساب عدالت کا 12 ستمبر کا فیصلہ چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ میرٹ پہ بریت بنتی تھی جو احتساب عدالت نے نہیں دی۔

درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ عدالت احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اس مقدمے سے بری کرے، ایسا کوئی شواہد یا مواد نہیں جس کی بنا پر سزا سنائی جا سکے۔

دوسری جانب احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بریت کی درخواست نمٹانے کا تحرییر حکم نامہ جاری کردیا، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔

اس میں بتایا گیا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا ٹرائل اپنے حتمی مراحل میں ہے، ریفرنس میں استغاثہ کے 35 گواہان کی شہادتیں ریکارڈ ہو چکی، اس مرحلے پر عمران خان کی بریت کی درخواست پر میرٹ پر فیصلہ نہیں کیا جاسکتا، بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست میرٹ میں جائے بغیر ہی نمٹائی جاتی ہے، بانی پی ٹی آئی کے وکلا حتمی دلائل میں اپنی گزارشات عدالت کے سامنے رکھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll