جی این این سوشل

دنیا

لائیو شو کے دوران سیاسی رہنما قتل، قاتل نے خود کشی کر لی

شیو سینا کے رہنما ابھیشیک گھوسلکار کو فیس بُک لائیو کے دوران قتل کر کے قاتل نے خودکشی کر لی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لائیو شو کے دوران سیاسی رہنما قتل، قاتل نے خود کشی کر لی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بھارت میں سیاسی جماعت شیو سینا کے رہنما ابھیشیک گھوسلکار کو فیس بُک لائیو کے دوران قتل کر کے قاتل نے خودکشی کر لی۔

بھارتی شہر ممبئی میں شیو سینا کے سابق رہنما ابھیشیک گھوسلکار کو ایک شخص نے دوران فیس بُک لائیو قتل کر دیا، جبکہ موقع پر موجود شخص جس نے ابھیشیک کو قتل کیا، بعدازاں اُس نے بھی اپنے آپ کو گولی مار لی۔

پولیس کے مطابق قتل کرنے والا شخص ممبئی کے علاقے بوریولی ویسٹ کا رہائشی ہے، جبکہ اس کی شناخت موریس نورونہا عرف موریس بھائی کے نام سے ہوئی۔مزید تحقیقات میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ موریس خود کو سماجی کارکن کے طور پر ظاہر کرتا تھا، جبکہ موریس کو انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش تھی۔

موریس نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر مختلف سیاسی رہنماؤں کے ساتھ تصاویر بھی اپلوڈ کی تھیں، دوسری جانب ابھیشیک اور موریس کے درمیان مقامی سیاست پر غلبہ حاصل کرنے پر بھی جھگڑا رہتا تھا۔

پاکستان

عنبرین جان وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اُن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عنبرین جان وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات

عنبرین جان کو وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات کردیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اُن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

انفارمیشن گروپ کی گریڈ اکیس کی آفیسرعنبرین جان اس سے قبل وزارت اطلاعات ونشریات کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ایلون مسک  کی دولت میں ایک دن میں 16 ارب ڈالرز کی ریکارڈ کمی

ایلون مسک کی دولت میں 16 ارب ڈالرز کی کمی کے باوجود  وہ اب بھی 232 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز  برقرار رکھے ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایلون مسک  کی دولت میں ایک دن میں 16 ارب ڈالرز کی ریکارڈ کمی

ٹیسلا  ، اسپیس ایکس کے بانی اور ایکس(سابقہ ٹوئیٹر) کے مالک دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک  کی دولت میں ایک دن میں 16 ارب ڈالرز کی کمی واقع  ہوگئی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  ایلون مسک کی دولت میں کمی کی وجہ ان کی کمپنی ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں کمی آنا ہے۔ وہ اس کمپنی کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں۔

ایلون مسک کی دولت میں 16 ارب ڈالرز کی کمی کے باوجود  وہ اب بھی 232 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز  برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

دوسرے نمبر پر جیف بیزوس ہیں جو 204 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔فرانس کے برنارڈ 187 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

فیس بک کے مالک مارک زکربرگ 165 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس 157 ارب ڈالرز کے ساتھ پانچویں امیر ترین شخص ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سیالکوٹ : صدر پاکستان آصف علی زرداری کی69ویں سالگرہ منائی گئی

صدر مملکت کی سالگرہ کے موقع پر مرکزی آفس این اے 72 میں شاندار آتش بازی بھی کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ : صدر پاکستان آصف علی زرداری کی69ویں سالگرہ منائی گئی

ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی صدر پاکستان آصف علی زرداری کی69ویں سالگرہ منائی گئی اور جیالوں نے کیک کاٹا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر راہنما چوہدری محمد عارف نے جیالوں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں اپنے مرکزی آفس رنگ پور جٹاں میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا اور ان کیلئے صحت و تندرستی اور درازی عمر کی دعائیں مانگی گئیں۔

صدر مملکت کی سالگرہ کے موقع پر مرکزی آفس این اے 72 میں شاندار آتش بازی بھی کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll