راولپنڈی : اینٹی کرپشن کی ٹیم نے رنگ روڈ منصوبہ سے متعلق تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پراینٹی کرپشن کی خصوصی ٹیم راولپنڈی پہنچ گئی ہے، اینٹی کرپشن کی تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے کمشنر آفس کا دورہ کیا۔اینٹی کرپشن کی ٹیم نے رنگ روڈ منصوبہ سے متعلق تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔اینٹی کرپشن کی ٹیم رنگ روڈ منصوبے کی دستاویزات کا جائزہ لے گی۔
ذرائع کے مطابق رنگ روڈ منصوبے کا پی سی وی ،الائنمنٹ پلان اور میٹنگ منٹس تحویل میں لے لئے گئے ہیں ۔رنگ روڈ منصوبے کے اطراف ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا ریکارڈ بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔روات ٹی چوک سے اٹک لوپ تک تمام موضع جات کا ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے چئیرمین نیب نے رنگ روڈ راولپنڈی منصوبہ میں مبینہ طور پر اربوں روپےکی کرپشن اور غیر قانونی لینڈ ایکوزیشن کا نوٹس لے لیا تھا۔
یاد رہے کہ حکومتی تحقیقات میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ راولپنڈی میں رنگ روڈ منصوبے کی ترتیب (لے آؤٹ) کو تبدیل کرکے کچھ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو فائدہ ہوا ہے۔
فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے مطابق ، راولپنڈی کے سابق کمشنر کیپٹن (ر) محمد محمود اور لینڈ ایکوزیشن کے معطل کمشنر وسیم تابش نے اراضی کے حصول کے لئے 2.3 ارب روپے ادا کیے اور اس علاقے کے ایک معروف خاندان کو فائدہ پہنچایا۔

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 12 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 13 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 9 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 13 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 18 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 8 hours ago






