جی این این سوشل

پاکستان

جماعت اسلامی نے نئےامیر کے انتخاب کا فیصلہ کر لیا

نو منتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان کسی تقریب میں حلف امارت لیں گے، اس وقت امیر جماعت اسلامی سراج الحق اپنی دوسری مدت امارت مکمل کررہے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جماعت اسلامی نے نئےامیر کے انتخاب کا فیصلہ کر لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اہور: جماعت اسلامی پاکستان نےاپنی پارٹی میں  نئے امیر کے انتخاب کا فیصلہ کرلیا۔

صدر انتخابی کمیشن جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے امیر جماعت کے انتخاب کے پہلے مرحلے میں شوریٰ کی رائے کے مطابق اراکیں جماعت کی راہنمائی کے لیے تین ناموں کا اعلان کیا ہے ۔

ناموں میں سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمان شامل ہیں۔ اراکین جماعت اسلامی ان تین کے علاوہ بھی کسی رکن کو امیر جماعت کے منصب کے لیے اپنی رائے دے سکتے ہیں۔

ترجمان جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے کہا ہے کہ امیر جماعت کے انتخاب کے تمام مراحل 31 مارچ 2024 تک مکمل کیے جائیں گے جبکہ ماہ اپریل میں صدر الیکشن کمیشن راشد نسیم نتائج کا اعلان کریں گے جس کے بعد نو منتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان کسی تقریب میں حلف امارت لیں گے۔ اس وقت امیر جماعت اسلامی سراج الحق اپنی دوسری مدت امارت مکمل کررہے ہیں۔

جرم

ملک سے منشیات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، ڈائریکٹراے این ایف

پوست کی کاشت میں کمی آئی ہے، وہیں سینتھیتک ڈرگس کی پیدا وار میں اضافہ ہوا ہے، سہیل سجیل حیدر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک سے منشیات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، ڈائریکٹراے این ایف

ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) سہیل سجیل حیدر نے کہا ہے کہ ملک سے منشیات کا خاتمہ کرنا اے این ایف کی اولین ترجیح ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ہمارے پڑوسی ملک میں پوست کی کاشت میں کمی آئی ہے، وہیں سینتھیتک ڈرگس کی پیدا وار میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان 2001 سے منشیات سے پاک ملک کے طور پر اپنی حیثیت برقرار رکھا ہوا ہے مگر آج بھی اے این ایف کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں پوست کی کاشت کو روکنے کے لیے سالانہ بنیادوں پر دوسرے اداروں کے ساتھ مل کر کوششیں کرنی ہوتی ہیں، رواں سال 1 ہزار 115 رقبے پر پوست کی کاشت کو ختم کیا گیا، اے این ایف کی اس مہم کو پروپیگنڈا بنانے کی کوشش کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ منشیات کے بڑھتے رجحان کے پیش نظر اس کی رسد اور غیر قانون نقل و حرکت میں اضافہ ہوا، منشیات کے اسمگلنگ میں خواتین اور بچوں کا استعامل ہونا سماجی اخلاقی نظام کے لیے سنگین خطرہ ہے، ملک دشمن عناصر اس کھیل میں کالج، یونیورسٹی اور اسکول کے طلبا کو بھی استعمال کرتے ہیں۔

ڈائریکٹراے این ایف نے مزید کہا کہ بیرون ملک جانے والے طلبا کی ایک تعداد بھی ڈرگس اسمگل کرنے میں ملوث ہے، اس وجہ سے بین الاقوامی اور سفارتی سطح پر ہمارے تعلقات ہورہے ہیں اور ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انسداد منشیات کے 2024 کے آپریشن کا جائزہ لیا جائے تو اس سال اے این ایف نے کارروائی کر کے 1 لاکھ 13 ہزار 798 کلو گرام منشیات بر آمد کی جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت ساڑھے 6 ارب ڈالر ہے، اس دوران 1 ہزار 406 گرفتاریاں ہوئی جن میں غیر ملکی لوگ اور خواتین بھی شامل تھے، اس جنگ میں 3 اہلکاروں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آصف زرداری کا مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ

عشایئے میں ایمل ولی خان، چوہدری سالک، سینیٹر انوارالحق کاکڑ اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سمیت اعلیٰ سیاسی قیادت بھی شریک ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آصف زرداری کا مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
صدر مملکت کے عشائیے میں چیئرمین سینیٹ، گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ بلوچستان شریک ہوئے۔

عشایئے میں ایمل ولی خان، چوہدری سالک، سینیٹر انوارالحق کاکڑ اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سمیت اعلیٰ سیاسی قیادت بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ ملک کو سیاسی، اقتصادی چیلنجز سے نکالنے کیلئے سیاسی اتحاد کی ضرورت ہے، معاشی خوشحالی کیلئے سیاسی، معاشی اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح کیلئے مفادات سے بالاتر ہو کر پُرعزم طریقے سے کام کرنا ہوگا، ملک کو نقصان پہنچانے والی محاذ آرائی کی سیاست کے خلاف ہیں۔صدر

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک خیرات پر نہیں چل سکتا سب کو ٹیکس ادا کرنا ہو گا، وزیر خزا نہ

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل جاری ہے، آئی ٹی کا بجٹ ہم نے بڑھایا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک خیرات پر نہیں چل سکتا سب کو ٹیکس ادا کرنا ہو گا، وزیر خزا نہ

سینیٹ کے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک خیرات پر نہیں چل سکتا سب کو ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میکرو اکنامک کا استحکام معیشت کی بنیاد ہے، روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے، اخراجات کم اور ریونیو بڑھانے سے معیشت کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کے لیے نجی شعبے کو آگے آنا پڑے گا، نجی شعبے کو پاکستان کو لیڈ کرنا ہو گا، فری لانسرز کو سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل جاری ہے، آئی ٹی کا بجٹ ہم نے بڑھایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زرعی سیکٹر میں بھی گروتھ  کو بڑھایا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll