ٹیکنالوجی
ڈیجیٹل معیشت،منتخب حکومت کیلئے روڈ میپ تیار،عمر سیف
عمر سیف نے کراچی میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اگر آئندہ حکومت آئی ٹی کے شعبے میں نگران حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو جاری رکھتی ہے تو ملک کو اربوں ڈالر آمدن حاصل ہوسکتی ہے
انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے نگران وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت کے لئے ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لئے روڈ میپ تیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کراچی میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اگر آئندہ حکومت آئی ٹی کے شعبے میں نگران حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو جاری رکھتی ہے تو ملک کو اربوں ڈالر آمدن حاصل ہوسکتی ہے۔
ڈاکٹر عمر سیف نے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے کو ملکی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساٹھ روز میں آئی ٹی کی وزارت کی پالیسیوں کی بدولت آئی ٹی کی برآمدات میں ریکارڈبتیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل فورم ملک کی ترقی کے عمل میں آئندہ منتخب حکومت کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوا ہے۔
صحت
پاکستان میں ایم پاکس کا چھٹا کیس رپورٹ
متاثرہ شخص کو پمز ہسپتال کے ائسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا
پاکستان میں ایم پاکس (منکی پاکس) کا چھٹا کیس رپورٹ ہوا ہے، متاثرہ شخص کو پمز ہسپتال کے ائسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق متاثرہ شخص کو بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران پکڑا، 44 سالہ شخص خلیجی ممالک سے پاکستان آیا ہے جب کہ متاثرہ شخص کو پمز ہسپتال کے ائسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزیراعظم کے کوار ڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ ایئرپورٹس پر 6 لاکھ 30 ہزار مسافروں کی اسکریننگ کی گئی ہے اور وزارت صحت صورتحال کی مانیٹرنگ کو یقینی بنارہی ہے۔ وفاق اور صوبائی حکومتیں ایم پاکس سے نمٹنے کیلیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے منکی پاکس (ایم پاکس) کے خلاف پہلی ویکسین ایم وی اے-بی این کو مشروط استعمال کرنے کی منظوری دے دی، مذکورہ ویکسین کو باضابطہ طور پر منکی پاکس کے لیے منظور نہیں کیا گیا۔
عالمی ادارہ صحت نے ویکسین کو اب تک کے نتائج کی روشنی میں محفوظ قرار دیتے ہوئے اگرچہ استعمال کرنے کی اجازت دے دی لیکن اسے باضابطہ طور پر منظور نہیں کیا گیا۔
عالمی ادارہ صحت ایسی ویکسینز اور ادویات کی ”پری کوالیفائی“ منظوری دیتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ضرورت مند ممالک یا خطے ویکسین یا دوائی کو استعمال کر سکتے ہیں۔
کھیل
ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان کو چین کے ہاتھوں شکست، ٹورنامنٹ سے باہر
سیمی فائنل میچ میں چین نے پاکستان کو پنالٹی شوٹس پر دو صفر سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی
ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میچ میں چین نے پاکستان کو پنالٹی شوٹس پر دو صفر سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
پاکستان اور چین کے درمیان مقررہ وقت کے دوران میچ ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد پنالٹی شوٹس پر میچ کا فیصلہ ہوا۔
پنالٹی شوٹس میں پاکستان کوئی بھی گول نہ کر سکا جبکہ چین نے دو گول کیے۔
ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ ہوگا جس میں فاتح ٹیم منگل 17 ستمبر کو فائنل میں چین سے مدمقابل ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان کو گروپ میچز میں صرف بھارت سے شکست ہوئی تھی جبکہ دو میچز میں فاتح اور دو میچز برابر رہے تھے۔
پاکستان
پی ٹی آئی کا لاہور میں جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع
مولانا فضل الرحمن نے مینار پاکستان پر جلسہ کیا، پی ٹی آئی کو اجازت نہیں دی جارہی جو غیر آئینی ہے، درخواست
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں 21 ستمبر کو جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق درخواست عالیہ حمزہ اور امتیاز محمود شیخ نے دائر کی، درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
انہوں نے مؤقف اپنایا کہ مولانا فضل الرحمن نے مینار پاکستان پر جلسہ کیا، پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی جو غیر آئینی ہے۔ جلسے کی اجازت نا ملنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی میں آتا ہے، ہائی کورٹ نے 9 اگست کو ڈی سی لاہور کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا، استدعا کی کہ عدالت 21 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازے دینے کا حکم دے۔
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف نے 21 ستمبر کو لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے ضلعی انتظامیہ کو بھی درخواست دیدی۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور کو درخواست جمع کروائی۔
درخواست کے متن میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف لاہور میں متعدد بار جلسے کی اجازت مانگ چکی ہے، اس دوران کئی جماعتوں اور تنظیموں نے لاہور میں جلسے کیے، جمعیت علماء اسلام نے بھی مینار پاکستان میں جلسہ کیا، پاکستان تحریک انصاف کو این او سی جاری نہیں کیا گیا۔
متن میں مزید کہا گیا کہ آپ کے افسران کی جانب سے پی ٹی آئی کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا گیا ہے، پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، پی ٹی آئی کو مینار پاکستان کے مقام پر جلسے کی اجازت دی جائے، 21 ستمبر کے جلسے کیلئے این او سی جاری کیا جائے۔
-
پاکستان 7 گھنٹے پہلے
قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
-
تفریح 2 دن پہلے
اربوں کے فراڈ میں ملوث معروف بھارتی اداکارہ شوہر سمیت گرفتار
-
تجارت 13 گھنٹے پہلے
عوام کو بڑا ریلیف! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
آئی پی پیزکا کیپسیٹی چارجز سمیت بجلی کے نرخوں میں کمی سے انکار
-
جرم 2 دن پہلے
کچلاک :پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 2اہلکار شہید
-
دنیا 2 دن پہلے
کانگو میں بغاوت میں ملوث 37 افراد کو سزائے موت
-
پاکستان 2 دن پہلے
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی مستعفی
-
جرم ایک دن پہلے
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے داعش کے 2 دہشتگردوں کو سزائیں سنا دیں