Advertisement

ہالینڈ نے اسرائیل کو طیاروں کے پرزہ جات کی بر آمد روک دی

ہالینڈ عدالت نے کہا کہ یہ طیارے غزہ کی جنگ میں استعمال کئے جا رہے ہیں جو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 14th 2024, 4:30 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہالینڈ نے اسرائیل کو طیاروں کے پرزہ جات کی بر آمد روک دی

ہالینڈ میں عدالت نے حکومت کو تنبیہ کی  کہ وہ اسرائیل کو F-35 لڑاکا طیارے کے پرزہ جات کی برآمد روک دے کیونکہ اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ یہ طیارے غزہ کی جنگ میں استعمال کئے جا رہے ہیں جو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے حکومت سے کہا کہ وہ سات دن کے اندر احکامات پر عملدرآمد کرے تاہم حکومت نے کہا ہے کہ وہ اس حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرے گی۔

عدالت نے ہالینڈ کی حکومت کی جانب سے اسرائیل کو جیٹ طیاروں کی برآمد کے خلاف انسانی حقوق کے گروپوں کی جانب سے دائر عرضداشت میں اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے یہ حکم جاری کیا۔

 

Advertisement
Advertisement