پاکستان
پا کستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
زلزلے کا مرکز گلگت سے 45 کلو میٹر جنوب مشرق، گہرائی 25 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے
پاکستان کے مختلف علاقوں گلگت، غذر اور دیامر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اسکردو، کھرمنگ، گھانچھے، ہنزہ میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ، زلزلہ پیما کے مطابق زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سمیت اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
زلزلے کا مرکز گلگت سے 45 کلو میٹر جنوب مشرق، گہرائی 25 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما کے مطا بق زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
پاکستان
لاہور کی اسموگ بدترین صورتحال، خلا سے بھی دکھائی دینے لگی
شدید دھند اور اسموگ کی وجہ سے فلائٹ آپریشن متاثر جبکہ موٹرویز کو بھی مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے
پاکستان میں اسموگ اتنی زیادہ ہو گئی ہے کہ خلا سے بھی نظر آنے لگی ہے، شدید دھند اور اسموگ کی وجہ سے فلائٹ آپریشن متاثر جبکہ موٹرویز کو بھی مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
پاکستان کے بیشتر علاقے اس وقت شدید دُھند کی لپیٹ میں ہیں، لاہور نے شدید دُھند اور اسموگ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ لاہور گزشتہ کئی روز سے اسموگ کی صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے مختلف اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان کے مشرقی اور بھارت کے شمالی علاقوں میں پچھلے مہینے سے پھیلی ہوئی انتہائی گہری اور خطرناک اسموگ سیٹلائٹ تصاویر میں بھی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ لاہور میں اسموگ کی فضا نہ صرف پوری دنیا میں زبان زدوعام ہو چکی ہے بلکہ اب اس کے چرچے امریکی خلائی ایجنسی ناسا تک بھی پہنچ چکے ہیں۔
ناسا نے اس حوالے سے لاہور اور دہلی کی 31 اگست اور 10 نومبر کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کی ہیں، 31 اگست کی تصاویر میں دونوں شہر کی فضا بالکل صاف نظر آ رہی ہے لیکن 10 نومبر کی تصویر میں دونوں شہر کے اوپر سفید رنگ کی برف نما چادر نظر آ رہی ہے جو اسموگ کو ظاہر کرتی ہے۔
ناسا کی 10 نومبر کی سیٹلائٹ تصویر میں لاہور شہر کی ایک جھلک بھی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اسموگ کے عزائم کتنے خطرناک ہیں۔
لاہور میں انتظامیہ نے اسموگ سے بچاؤ کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن، تعلیمی اداروں کی چُھٹی، ہیوی ٹریفک کی شہر میں آمدورفت پر بندش اور مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے سمیت متعدد اقدامات کیے ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ 5 سال تک کے چھوٹے بچوں کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
پنجاب میں شدید دُھند اور اسموگ کے باعث مختلف مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جبکہ اس کی وجہ سے فلائٹس آپریشن بھی متاثر ہوا ہے، اور ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔
کھیل
پاکستانی اسپنر نعمان علی کے لیے بڑا اعزاز
آئی سی سی نے نعمان علی کو اکتوبر کا پلئیر آف منتھ قرار دے دیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی ٹیم کے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔
نعمان علی نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا، انہوں نے سیریز میں 13.85 کے اوسط سے 20 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
اس سے قبل پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے اگست 2023 میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا، آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے جنوبی افریقا کے ربادا اور نیوزلینڈ کے مچل سینٹنر کو بھی نامزد کیا تھا۔
اسپنر نعمان علی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ میرے لیے ایک اعزاز ہے، تاریخی پرفارمنس کے لیے اسپورٹ کرنے پر ٹیم کے ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
تجارت
آئی ایم ایف کا حکومت سے مزید ٹیکس لگانے کا مطالبہ
مذاکرات کا مقصد سات ارب ڈالر کے قرض کے حوالے سے معاہدے پر عمل درامد کا جائزہ لینا ہے
آئی ایم ایف نے اخراجات کم کرنے یا 189 ارب کے مزید ٹیکس لگانے کا مطالبہ کردیا
آئی ایم ایف کے وفد نے پیر کو پاکستان پہنچ کر حکومت سے مذاکرات شروع کیے ہیں۔ سات ارب ڈالر کے قرض کے معاہدے پر یہ مذاکرات مارچ میں ہونے تھے لیکن آئی ایم ایف کا وفد وقت سے پہلے ہی پاکستان پہنچ گیا ہے۔
وزیر خزانہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح پر مذاکرات کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان نے پیر کے روز آئی ایم ایف کو مطلع کیا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکس مشینری نے ریٹیلرز، تھوک فروشوں اور ڈسٹری بیوٹرز سے 11 ارب روپے جمع کیے ہیں۔ تاہم، تاجِر دوست اسکیم (ٹی ڈی ایس) کے بارے میں توقعات پوری نہیں ہو سکیں اور اس مخصوص اسکیم کے ذریعے ٹیکس کی جمع شدہ رقم تازہ ترین دستیاب اعداد و شمار کے مطابق صرف 1.7 ملین روپے ہے جب کہ پہلی سہ ماہی کے لئے مقرر کردہ ہدف 10 ارب روپے تھا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پیر کی شام آئی ایم ایف کے وفد کے ساتھ بات چیت کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا۔ سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال اور چیئرمین ایف بی آر رشید محمود لنگریال نے آئی ایم ایف وفد کے ساتھ پہلے سیشن کا آغاز کیا جو 11 سے 15 نومبر 2024 تک اسلام آباد میں قیام پذیر رہے گا۔
آئی ایم ایف دو اختیارات کی تجویز دے رہا ہے کہ یا تو ایک منی بجٹ پیش کیا جائے تاکہ ایف بی آر کو پہلے چار مہینوں میں ہونے والے 189 ارب روپے کے محصولات کے خسارے کو پورا کیا جا سکے یا غیر محدود اخراجات کو کم کرنے کا قابل عمل منصوبہ تیار کیا جائے۔
ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ ٹی ڈی ایس کا مقصد صرف ریٹیلرز اور تھوک فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا تھا لیکن اس کا ہدف حاصل ہو چکا ہے کیونکہ ایف بی آر نے پہلی سہ ماہی میں عام ٹیکسیشن کے ذریعے ان سے اضافی 11 ارب روپے جمع کیے ہیں۔
انکم ٹیکس قانون کے سیکشن 236G اور 236H کے تحت ایف بی آر نے نان فائلرز کو مصنوعات فروخت کرنے پر ٹیکس کی شرح تقریباً 10 گنا بڑھا دی جس کی وجہ سے سخت اقدامات اور خوف کے تحت ریٹیلرز اور تھوک فروشوں نے ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کو ترجیح دی اور 30 ستمبر 2024 تک اضافی ٹیکس کے طور پر 11 ارب روپے جمع کرائے۔
ریٹرن فائلرز کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جس سے ملک میں معیشت کی دستاویز سازی کا عمل تیز ہو گیا ہے۔
آئی ایم ایف کو پاور ڈویژن کے اعلیٰ حکام نے بریفنگ دی اور شمسی توانائی کے نظام میں کمی کے ساتھ آن گرڈ کے لیے بڑھتی ہوئی مقررہ شرحوں کا امکان۔ آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات کے دوران مضبوط تجاویز کے ساتھ سامنے آ سکتا ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف نے پیر کو مذاکرات کا آغاز کیا ہے جیسا کہ فنڈ کے عملے کا وفد مالی سال کے لیے طے شدہ مالیاتی اور خارجی فریم ورک سے انحرافات سے بچنے کے لیے درمیانی راستے کی تجاویز کے لیے مذاکرات کرنے آیا ہے۔
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
-
دنیا ایک دن پہلے
سعودی عرب: تاریخ میں پہلی بار صحرا میں برفباری
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت برقرار
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
پنجاب میں پر تشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کا آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ
-
کھیل 2 دن پہلے
پاکستان کرکٹ بورڈنے نئے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) کی منظوری دے دی، ذرائع
-
دنیا ایک دن پہلے
سعودی عرب کے آرمی چیف فیاض الرویلی تہران پہنچ گئے
-
پاکستان 2 دن پہلے
دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کا بلوچوں پر ایک اور بزدلانہ وار
-
علاقائی 22 گھنٹے پہلے
پنجاب حکومت نے فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے چار ارب روپے جاری دیئے