پاکستان

تحریک انصاف کا آئندہ 2ہفتوں میں انٹراپارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ

تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، ذرائع

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 21st 2024, 3:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
تحریک انصاف کا آئندہ 2ہفتوں میں انٹراپارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے 15 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، پی ٹی آئی اگلے 15 دن کے اندر انٹرا پارٹی انتخابات کروائے گی۔ فروری کے آخر یا مارچ کے آغاز میں انٹرا پارتی الیکشن کرائے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے شیڈیول تیار کر لیا۔ چاروں صوبوں، اسلام آباد اورگلگت بلتستان میں انٹرا پارٹی الیکشن منعقد کئے جائیں گے۔انٹرا پارٹی الیکشن منظور ہونے کے بعد پی ٹی آئی بطور جماعت ضمنی انتخابات میں حصہ لے سکے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پینل سے بیرسٹر گوہر کو چئیرمین نامزد کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن ہوں گے جبکہ الیکشن وفاق اور چاروں صوبوں میں بیک وقت منعقد کیے جائیں گے۔ 

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیا تھا۔