بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان


اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردرہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی ہے ۔
سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں کاکول 8، پنجاب میں مری 4، کشمیر میں راولاکوٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران مری میں 0.5 انچ بر ف باری ریکارڈ ہوئی۔ بدھ کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی14،کا لام منفی 13 ،استور منفی 9، سکر دو منفی 6، گوپس منفی 5،مالم جبہ ، بگروٹ ، ہنزہ منفی 4،راولاکوٹ ، چترال، دیر منفی 3، مری اور گلگت میں منفی 2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
این ڈی ایم اے نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ایک اورکھیپ روانہ کردی
- 17 hours ago

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- 2 days ago

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- 2 days ago
چین میں پاک بحریہ کی چوتھی ہنگورکلاس آبدوز غازی کی لانچنگ تقریب، ایک اور سنگ میل عبور
- 14 hours ago
بونڈی بیچ حملے میں ہلاک افراد کی تدفین کا آغازکر دیا گیا
- 18 hours ago

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا
- 2 days ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- 2 days ago

محکمہ موسمیات کی 20 دسمبر سے بارشوں کی پیشگوئی
- 15 hours ago

پاکستان،روس کا باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار
- 19 hours ago

سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- 19 hours ago

بلوچستان:ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ
- 18 hours ago









