جی این این سوشل

پاکستان

پشاور ہائی کورٹ نے اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا

جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کیس کی سماعت کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پشاور ہائی کورٹ نے اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے قیصر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا 23 جون کو دیا گیا حکم نامہ غیر آئینی قرار دیا۔

اسد کے وکیل معظم بٹ نے بتایا کہ قیصر قومی اسمبلی کے سابق سپیکر تھے اور وہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جارہے تھے لیکن حکام نے انہیں روک دیا۔

جسٹس اسد اللہ نے استفسار کیا کہ اسد کا نام ای سی ایل میں کس تاریخ کو ڈالا گیا؟ معظم بٹ نے جواب دیا کہ 23 جون کو قیصر کا نام ای سی ایل میں ڈالا تھا۔

جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ کیا اب رکن قومی اسمبلی مقرر ہو گئے ہیں؟ اسد کے وکیل نے جواب دیا کہ ہاں وہ رکن قومی اسمبلی ہیں اور سینئر سیاستدان بھی ہیں۔

تاہم پی ایچ سی نے اسد کا نام فوری طور پر ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

پاکستان

عنبرین جان وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اُن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عنبرین جان وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات

عنبرین جان کو وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات کردیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اُن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

انفارمیشن گروپ کی گریڈ اکیس کی آفیسرعنبرین جان اس سے قبل وزارت اطلاعات ونشریات کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک میں نئے الیکشن کی کوئی ضرورت نہیں، حافظ نعیم

حافظ نعیم نے کہا کہ ایسی صورت میں جب فارم 45 جیسے شواہد موجود ہیں نئے انتخابات کی بات کرنے والا چاہیے وہ ن لیگ کا ہو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں نئے الیکشن کی کوئی ضرورت نہیں، حافظ نعیم

راولپنڈی: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے کہا ہے کہ ملک میں نئے الیکشن کی کوئی ضرورت نہیں اور یہ مطالبہ کرنے والا کسی کا ایجنٹ تو ہوسکتا ہے مگر ملک سے وفادار نہیں ہوسکتا۔


راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ ملک میں فارم 47 والوں کو مسلط کردیا گیا ہے جس کے باعث حالات بہت خراب ہیں، بجلی کے بلوں کی وجہ سے آج بھائی بھائی کو قتل کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں نئے انتخابات کی بات ہورہی ہے مگر ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جب فارم 45 موجود ہیں تو اس کے مطابق جس کو مینڈیٹ ملا اُسے حکومت دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت فارم جب فارم 45 موجود ہیں تو اُس بنیاد پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور جسے مینڈیٹ عوام نے دیا اُسے حکومت دی جائے اور فارم 47 کے ذریعے مسلط کردہ لوگوں کو ہٹایا جائے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ ایسی صورت میں جب فارم 45 جیسے شواہد موجود ہیں نئے انتخابات کی بات کرنے والا چاہیے وہ ن لیگ کا ہو، پی پی کا یا پھر پی ٹی آئی وہ ایجنٹ ہوسکتا ہے اور ملک سے وفادار نہیں ہوسکتا کیونکہ نئے الیکشن میں پھر سے بندر بانٹ ہوگی اور پھر شور مچانے والے بھی اپنا شیئر مانگیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی قرار دے دیا

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سنی اتحاد کونسل اب ایک الگ سیاسی جماعت نہیں رہی اور اس لیے اس کا کوئی اپوزیشن لیڈر نہیں ہو سکتا، ملک محمد احمد خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی قرار دے دیا

 

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سنی اتحاد کونسل اب ایک الگ سیاسی جماعت نہیں رہی اور اس لیے اس کا کوئی اپوزیشن لیڈر نہیں ہو سکتا۔

سپیکر نے اسمبلی میں گالی گلوچ کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایوان میں نازیبا زبان کے استعمال کو برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسمبلی میں اخلاقیات کے حوالے سے ایک کمیٹی بنا چکے ہیں جو اس حوالے سے رپورٹ دے گی۔

سپیکر نے ڈیجیٹل دہشت گردی کے مسئلے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزت نفس کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کو روکنا ہوگا۔

سپیکر نے پاکستان تحریک انصاف پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اسمبلی کے باہر ایک کارکن پر تشدد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll