ڈائریکٹوریٹ آف فلم پبلی کیشن پاکستان بننے سے پہلے موجود تھا


اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ عوام میں تحقیق کے رجحان کو فروغ دینا ہوگا، ڈیجیٹل میڈیا کے دور میں نوجوانوں میں علم کے فروغ کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشن نے ڈسپلے سینٹر قائم کر کے بہترین کاوش کی ہے۔
یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر میں ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشن (DEMP) کی جانب سے قائم کردہ پہلے ڈسپلے سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشن 2012ءمیں دو اداروں کے انضمام سے قائم ہوا، ڈائریکٹوریٹ آف فلم پبلی کیشن پاکستان بننے سے پہلے موجود تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشن بہت ہی نایاب قسم کی کتب اور تصاویر شائع کر رہا ہے۔ اس ادارے کی پبلی کیشنز قائداعظم کے مزار، شکر پڑیاں، لوک ورثہ اور عام مارکیٹ میں بھی دستیاب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ DEMP کے ڈسپلے سینٹر دیگر مقامات پر بھی قائم کئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب لوگوں میں پڑھنے لکھنے اور تحقیق کا رجحان کم ہو رہا ہے، اس ادارے نے عوام میں تحقیق کے رجحان کو فروغ دیا، ڈسپلے سینٹر کے قیام کے لئے DEMP کی پوری ٹیم نے بہت محنت کی اور قلیل وقت میں ڈسپلے سینٹر کے قیام کو ممکن بنایا جس پر اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈسپلے سینٹر میں رکھی جانے والی کتابیں اور پبلی کیشنز اعلیٰ معیار کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے دور میں نوجوانوں میں علم کا فروغ ناگزیر ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر سرمایہ کاری کا مثبت آغاز
- 3 hours ago

وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ رات گئے ہیک ہو گیا
- 22 minutes ago

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال
- 4 hours ago

پاکستان میں ناکام فوجی آپریشن نے بھارتی فضائیہ کی کمزوریاں ظاہرہو گئیں،فرانسیسی اخبار
- 4 hours ago

بانی پی ٹی آئی کی پرول پر رہائی کے لیے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر
- an hour ago

امریکا کا پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ
- 4 hours ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار، چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان
- 2 hours ago

پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل سیزن 10 کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ
- 4 hours ago

پاکستان نے حملوں سے متعلق بھارتی میڈیا کے بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا
- 2 hours ago
کوٹلی آزاد کشمیر میں بھارتی فوج کی آبادی پر گولہ باری ، شیر خوار بچی سمیت 4 افراد شہید
- an hour ago

پاک فوج نے اوکاڑہ اور عارف والا میں 5 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا
- 4 hours ago

ایل او سی پر بھارتی شیلنگ س، پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے متعدد پوسٹیں تباہ کردیں
- 4 hours ago